ETV Bharat / state

Proclamation Orders Against LeT Militants لشکر طیبہ کے چار سرگرم عسکریت پسندوں کے خلاف اعلانیہ احکامات جاری، پولیس

جموں وکشمیر پولیس نے لشکر طیبہ سے وابستہ چار سرگرم عسکریت پسندوں کے خلاف سی آر پی سی کی سیکشن 82 کے تحت اعلانیہ حکم جاری کیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ چاروں سیکورٹی ایجنسیوں کو متعدد کیسز میں انتہائی مطلوب ہے۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 9, 2023, 9:14 PM IST

Etv Bharatjk-police-issued-proclamation-orders-against-four-active-let-militants
لشکر طیبہ کے چار سرگرم عسکریت پسندوں کے خلاف اعلانیہ احکامات جاری، پولیس

سرینگر: پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اسٹیٹ انوسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) سرینگر نے کولگام اور اونتی پورہ پولیس ٹیموں کی مدد سے چار سرگرم عسکریت پسندوں جو کہ سکیورٹی ایجنسیوں کو کئی کیسز میں مطلوب ہے کے خلاف اعلانیہ حکم جاری کیا۔ انہوں نے سرگرم عسکریت پسندون کی شناخت عمیس احمد وانی ولد نثار احمد وانی ساکن چولگام کولگام ، باسط احمد ڈار ولد مرحوم عبدالرشید ڈار ساکن ریڈونی کولگام ، اویس فیروز ولد فیروز احمد ساکن فرستہ بل پانپور اور مومن گلزار ولد گلزار احمد میر ساکن فردوس کالونی عیدگاہ سرینگر کے بطور کی۔

مذکورہ سرگرم عسکریت پسندوں کے خلاف پولیس اسٹیشن پامپورہ میں ایف آئی آر زیر نمبر 127/2022صورہ میں 50/2022اور کوٹھی باغ تھانہ میں ایف آئی آر زیر نمبر 2/2023زیر دفعات 13,18,20,38,39یو اے پی اے ایکٹ اور 7/25آرمز ایکٹ کے تحت کیس رجسٹر ہے۔ معزز عدالت نے ملزمان کو اعلان اشاعت کی تاریخ سے 30 دنوں کے اندر اندر عدالت یا تفتیشی ایجنسی یا پولیس کے سامنے ہتھیار ڈالنے کا موقع دیا ہے ، ایسا نہ کرنے کی صورت میں ان کے خلاف سیکشن 83سی آر پی سی کے تحت کارروائی شروع کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: این آئی اے کورٹ نے چار سرگرم جنگجوؤں کے خلاف اعلانیہ حکم جاری کیا

موصوف ترجمان نے بتایا کہ اشتہاری قرار دئے گئے عسکریت پسندوں کے آبائی علاقوں میں بھی اعلانیہ حکم کی کاپیاں چسپاں کیے گئے ہیں۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر میں عسکریت پسندوں سے متعلق متعدد کیسوں میں مذکورہ ملیٹینٹوں کا ہاتھ رہا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ مذکورہ ملیٹینٹ اس وقت سرگرم ہیں اور ان کا تعلق کالعدم ملی ٹینٹ تنظیم لشکر طیبہ سے ہے۔

واضح رہے کہ کچھ رو قبل پلوامہ کی این آئی اے کورٹ نے مختلف عسکریت پنسدانہ سرگرمیوں میں ملوث پلوامہ کے چار عسکریت پسندوں کے خلاف اعلانیہ حکم جاری کیا۔ کورٹ نے عسکریت پسندوں کو 10 اکتوبر سے تک یا اس سے پہلے عدالت یا تفتیشی ایجنسی یا پولیس اسٹیشن کے سامنے ہتھیار ڈالنے کا موقع دیا ہے۔

(یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.