ETV Bharat / state

لوگ آئینی اور جمہوری طریقے سے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، سیف الدین سوز

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 3, 2023, 6:57 PM IST

سابق مرکزی وزیر پروفیسر سیف الدین سوز نے کہا کہ جموں وکشمیر کے عوام اپنی تعمیر و ترقی کے امور کو خوب سمجھتے ہیں۔ ان کو دہلی کے حکمرانوں کی دفعہ 370 کی منسوخی کے سلسلے میں توضیحات کی ضرورت نہیں ہے۔

prof-saifuddin-soz
پروفیسر سیف الدین سوز

سرینگر: کانگریس کے سینیئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر پروفیسر سیف الدین نے کہا کی جموں وکشمیر کے عوام اپنے ترقیاتی امور کے معاملات کو بہتر سمجھنے کی قوت کے ساتھ ساتھ اپنی فلاح وبہبود کی خاطر بھی واقفیت رکھتے ہیں۔منگل کے روز سوز نے کہا کہ جموں وکشمیر کے لوگ یہ محسوس کررہے ہیں کہ دہلی کے حکمرانوں نے آئین کی دفعہ 370 کو یک طرفہ طور ختم کرکے غلطی کا ارتکاب کیا ہے۔ تاہم یہاں کے لوگ اس خصوصی دفعہ کی بحالی کے لیے جمہوری اور آئینی طریقے سے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جموں وکشمیر میں مین اسٹریم سیاسی جماعتوں نے بھی اس بات کو یقین دلایا ہے کہ اسمبلی انتخابات کے بعد نئی اسلمبی میں پہلی قرار داد وہ ہوگی جو دفعہ 370 کی بحالی کے لیے ہوگی۔اس طرح یہ مقامی پارٹیوں کا یہ دعوی عوامی توقعات کے عین مطابق ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے میں توقع کی جاسکتی ہے کہ یہاں کی مین اسٹریم جماعتیں اپنے دعوی کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ہر صورت سرگرم عمل رہے گی۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.