ETV Bharat / state

kashmir weatherMet Predicts Snowfall in Kashmir: کشمیرمیں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برف باری کی پیشگوئی - کشمیر بارشوں برفباری کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے شمالی اور وسطی کشمیر کے بالائی علاقوں میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکی سے درمیانہ درجے کی برفباری جبکہ وادی کشمیر سمیت جموں کے بعض میدانی علاقوں میں کہیں کہیں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ نے 30ستمبر سے موسم خشک رہنے کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔

Met Predicts Snowfall in Kashmir: کشمیر، اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برف باری کی پیشگوئی
kashmir
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 28, 2023, 8:07 PM IST

سرینگر (جموں کشمیر) : محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر کے بالائی علاقوں میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برف و باراں کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کسانوں سے 20 ستمبر یعنی جمعہ کے روز فصل کٹائی سے گریز کرنے کی تاکید کی ہے۔ محکمہ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جموں وکشمیر کے بالائی علاقوں میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشوں یا برف باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات، جموں کشمیر کا کہنا ہے کہ بارشوں یا برف باری کا یہ سلسلہ شمالی کشمیر کے بعض علاقوں میں جمعرات کی شام سے شروع ہو سکتا ہے جو جموں وکشمیر کے باقی حصوں خاص کر وادی کشمیر، پیر پنچال اور سونہ مرگ زوجیلہ کے علاقوں میں 29 ستمبر تک پھیل سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 29 ستمبر کو کشمیر کے بالائی علاقوں میں کئی مقامات پر بارش یا برف باری ہونے کا امکان ہے جبکہ جموں خطے میں بھی کہیں کہیں بارشیں ہو سکتی ہیں۔

مزید پڑھیں: Rain Deficit in Kashmir: کشمیر میں اگست کی طرح ستمبر بھی خشک رہنے کا قوی امکان

ترجمان نے 30 ستمبر کو موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعد ازاں جموں وکشمیر میں یکم اکتوبر سے 5 اکتوبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہ سکتا ہے تاہم اس دوران بالائی علاقوں میں کہیں کہیں برف و باراں کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے کے دوران موسم وسیع پیمانے پر خراب ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ محکمہ نے جاری کی گئی اپنی ایڈوائزری میں کسانوں سے کہا ہے کہ وہ 29 ستمبر کو فصل کٹائی نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: Climate Change Hits Apple Farming: کشمیر کی سیب باغبانی موسمیاتی تبدیلی کا شکار، کاشتکاروں کا مستقبل مخدوش

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.