ETV Bharat / state

جی سی مرمو کا افسران کے ساتھ اجلاس - کووڈ 19 کے پھیلاؤ

جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جی سی مرمو نے کووڈ 19 کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کے ساتھ ایک میٹنگ طلب کی۔

جی سی مرمو نے افسران سے میٹنگ کی
جی سی مرمو نے افسران سے میٹنگ کی
author img

By

Published : Apr 12, 2020, 6:26 PM IST

میٹنگ کے دوران جموں وکشمیر میں کووڈ 19 کے پھیلاؤ کے چلتے ایل جی مرمو نے افسران کے ساتھ مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا اور اس دوران انہوں نے افسران کو ہدایات دی کہ وہ لاک ڈاؤن پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں-

میٹنگ میں جموں و کشمیر یونین ٹیریٹری انتظامیہ کے تمام اعلیٰ افسران نے شرکت کی-

جموں و کشمیر میں کووڈ 19 سے متاثرہ کیسز میں ہورہے مسلسل اضافے کے پیش نظر لیفٹیننٹ گورنر نے افسران کو ہدایات دی کہ وہ ریڈ زون میں شامل علاقوں میں سختی سے لاک ڈاؤن کو یقینی بنائیں-

انہوں نے کہا کہ افسران پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ متعلقہ علاقوں میں قرنطینہ کے نظام کو مستحکم بنانے میں اپنا رول نبھائیں اور لوگوں کے سماجی روابط کے بجائے الگ تھلگ رہنے پر انہیں سختی سے عمل پیرا ہونے کو یقینی بنائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.