ETV Bharat / state

JK Govt Renames 3 Departments: جموں و کشمیر میں تین محکموں کے نام تبدیل

author img

By

Published : Jul 8, 2022, 8:39 PM IST

جموں و کشمیر انتظامی کونسل نے محکمہ سوشل ویلفیئر کے تین ڈائریکٹوریٹس کے نام تبدیل کرکے انہیں ہندی نام سے منسوب کرنے کی تجویز JK LG Administration Renames 3 Departments کو منظوری دے دی۔

JK Govt Renames 3 Departments: جموں و کشمیر میں تین محکموں کے نام تبدیل
JK Govt Renames 3 Departments: جموں و کشمیر میں تین محکموں کے نام تبدیل

سرینگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گونرنر منوج سنہا کی صدارت میں انتظامی کونسل نے ڈائریکٹوریٹ انٹیگریٹڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ سروسز (آئی سی ڈی ایس)، مشن ڈائریکٹوریٹ انٹیگریٹڈ چائلڈ پروٹیکشن اسکیم (ICPS) اور اسٹیٹ ریسورس سنٹر فار ویمن (SRCW) کا نام تبدیل کرکے انہیں بالترتیب ڈائریکٹوریٹ مشن پوشن، ڈائریکٹوریٹ مشن وتسلیہ اور ڈائریکٹوریٹ مشن شکتی رکھنے کے فیصلے کو منظوری JK Government Renames 3 Departments دی ہے۔

سرکار بیان کے مطابق ان محکموں کے نام بدلنے سے مرکزی اسکیموں کے اطلاق میں آسانی ہوگی۔ بیان کے مطابق انٹیگریٹڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ اسکیم (آئی سی ڈی ایس)، نوعمر لڑکیوں کے لیے اسکیم کو پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا، نیشنل کریچ اسکیم کو ڈائریکٹوریٹ آف پوشن کے ذریعے نافذ کیا جائے گا JK LG Administration Renames Three Departments جب کہ انٹیگریٹڈ چائلڈ پروٹیکشن سروسز (آئی سی پی ایس) اور جووینائل جسٹس ایکٹ کے تحت خدمات ڈائریکٹوریٹ آف مشن وتسلیہ کے ذریعہ نافذ کیا جائے گا۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف مشن شکتی ون اسٹاپ سینٹر اور خواتین کی ہیلپ لائن (181)، سودھار گرہ، بیوہ گھر widow) homes) ، بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ، اور خواتین کے لیے دیگر فلاح اور بہبود کی اسکیموں کو نافذ کرے گا۔ Three Government Departments Renamed in JKبیان میں مزید کہا گیا ہے کہ نام تبدیل کرنے سے یہ ڈائریکٹوریٹ اب ان تمام مرکزی اسکیموں کا اطلاق کر پائیں گے جو اس سے قبل یہ نہیں کر پا رہے تھے کیونکہ ان کا نام محض ایک اسکیم سے منسوب تھا۔

یہ بھی پڑھیں: LG Cancels Sub Inspector Recruitments: سب انسپکٹر بھرتیاں منسوخ، سی بی آئی کو تحقیقات کی ہدایت

واضح رہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد انتظامیہ نے جموں و کشمیر کی آفیشل زبان، جو اردو تھی، میں چار مزید زبانوں - انگریزی، ہندی، ڈوگری اور کشمیری - کی شمولیت کو منظوری دی تھی۔ وہیں کئی محکموں کے نام بھی تبدیل کیے گئے جن میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کو محکمہ جل شکتی کے نام سے منصوب کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

JK-AC Approves Transfer of Land: جموں و کشمیر میں عوامی مقاصد کیلئے زمین منتقلی کی تجویز منظور

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.