ETV Bharat / state

کشمیر بار ایسوسی ایشن کا مقید سیاسی رہنماؤں کی بگڑتی صحت پر اظہار تشویش

author img

By

Published : Jun 2, 2021, 6:55 PM IST

جموں و کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے بدھ کے روز ایک بار پھر دہلی کے تہاڑ جیل میں قید کشمیر کے سیاسی رہنماؤں کی بگڑتی صحت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

جموں و کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا سیاسی رہنماؤں کی بگڑتی صحت پر تشویش

ایسوسی ایشن کے صدر نظر احمد رنگا کی صدارت میں بدھ کے روز ہوئے ایک خصوصی اجلاس کے دوران تہاڑ جیل میں قید شبیر شاہ، آسیا اندرابی، ناہیدہ نسرین، محمد یاسین ملک، بشیر احمد بٹ، آفتاب حلالی و دیگر علحیدگی پسند رہنماؤں کی بگڑنی صحت پر نوٹس لیتے ہوئے کشمیر کے سیاسی رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ مرکزی حکومت کے سامنے رکھا۔

ایسوسی ایشن کے سینئر ترجمان ایڈوکیٹ جی این شاہین کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 'تہاڑ جیل انتظامیہ نے کشمیری قیدیوں کو طبی سہولیات مہیا کرنے میں ناکامیاب ثابت ہوئی ہے جس کی وجہ سے ان زیر حراست افراد کی زندگی داؤ پر ہے۔ جیل میں گنجائش سے زیادہ افراد کو رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے بھی ان قیدیوں کو کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے خدشات بڑھ چکے ہیں، کیوں کی جیل میں سینیٹائزیشن کی کوئی سہولیات نہیں ہے'۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 'کشمیر بار ایسو سی ایشن مرکزی حکومت اور مقامی انتظامیہ سے گزارش کرتی ہے کہ وہ ان سیاسی رہنماؤں کو پیرول یا اینٹرم ضمانت پر رہا کریں، تاکہ ان کی زندگی بچ سکے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.