ETV Bharat / state

Haj 2023 جموں و کشمیر سے عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ شروع - حج 2023

جموں و کشمیر سے حجاج کرام کا پہلا قافلہ آج سرینگر سے جدہ کے لیے روانہ ہو گیا۔ 309 حجاج کرام پر مشتمل پہلی پرواز نے 3 بجے اپنی اڑان بھری۔ Haj pilgrims First Batch From Srinagar

جموں وکشمیر سے عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ شروع

author img

By

Published : Jun 7, 2023, 10:38 AM IST

جموں وکشمیر سے عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ شروع

سرینگر: جموں وکشمیر سے 623 حجاج پر مشتمل حجاج کرام کا پہلا قافلہ خصوصی دو پروازوں کے زریعے سرینگر کے بین الاقوامی ہوئی اڈے سے جدہ کی طرف روانہ ہوا۔ 309 حجاج کرام پر مشتمل پہلی پرواز نے 3 بجے اپنی اڑان بھری جب کہ 314 عازمین کو لے کر دوسرے فلائٹ شام 5 بجے شیڈول کے مطابق جدہ روانگی ہوگی۔ ایسے میں حج ہاؤس بمنہ سے سرینگر کے ہوائی اڈے سے عازمین کے لیے تمام انتظامات کئے گئے ہیں۔ حجاج کرام کے سامان کی جانچ کے لیے جہاں حج ہاؤس میں چیک ان کاؤنٹر قائم کئے گئے ہیں وہیں حرام باندھنے کے لیے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پر الگ الگ جگہیں رکھی گئیں ہیں۔ امسال حج بیت اللہ کے لیے بھارت کے ایک لاکھ 38 ہزار سے زائد عازمین فریضہ حج انجام دینے جارہے ہیں ۔جن میں جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے تقریبا 12 ہزار عازمین بھی شامل ہیں۔ جن میں 130 سے زائد خواتین بھی ہیں جو کہ بغیر محرم کے حج کی سعادت حاصل کر رہی ہیں۔

بدھ کی صبح عازمین کو ہمراہ سینکڑوں کی تعداد آئے ان کے رشتہ دار مرد وزن اور بچے اسلام کے حق میں نعرے بلند کررہے تھے اس موقعے پر حج ہاوس بمنہ کی فضائیں روح پرور نعروں اور درودوازکار سے گھونج اٹھی۔جموں وکشمیر میں انتظامیہ اور جموں حج کمیٹی کی جانب سے کیے گئے انتظامات سے عازمین خوش اور مطمئن نظر آئے۔ عازمین کی روانگی کے سلسلے میں حفاظت کے سخت انتظامات کئے گئے تھے جبکہ حج ہاوس کے علاوہ ائیر پورٹ روڑ پر سیکورٹی اہلکاروں کی اضافی تعیناتی عمل میں لائی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Indore Khadim ul Hujjaj Issue اندور سے خادم الحجاج کے بغیر ہی دو پروازیں روانہ

اس موقع پر جموں و کشمیر انتظامیہ کے اعلی افسران ، پولیس اور جموں وکشمیر حج کمیٹی کے اعلی عہدیداران عازمین کو حج سے رخصت کیا۔ حج 2023 کے لئے کمیٹی آف انڈیا نے کئی تبدیلیاں عمل میں لائی گئ تھیں۔ رواں برس عازمیں حج نے اپنے خرچے کی خاطر استعمال ہونے والے مطلوبہ سعودی ریال کا بندوبست روانگی سے قبل از خود کیا جو کہ اس سے قبل جموں وکشمیر حج کمیٹی فراہم کیا کرتی تھی۔ وہیں گزشتہ برس کے مقابلے میں حج اس بار مہنگا ہوا۔ واضح جموں وکشمیر کے حجاج کرام کی جدہ شریف روانگی کاسلسلہ 7جون سے شروع ہوکر 21جون 2023تک جاری رہے گا ۔جبکہ فریضہ حج اداکرنے کے بعد یوٹی کے عازمین کی مدینہ منورہ سے گھر واپسی کا سلسلہ 13جولائی سے 2 اگست 2023 تک جاری رہے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.