منوج سنہا نے کہا کہ ویکیسین پر آنے والے اخراجات جموں و کشمیر کی حکومت برداشت کرے گی۔
لیفٹیننٹ گورنر کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ہفتے کی شام ایک ٹویٹ میں کہا گیا: 'یونین ٹریٹری میں 18 سے 45 سال کی عمر کے لوگوں کو مفت کووڈ 19 ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ویکسین پر آنے والے اخراجات جموں و کشمیر کی حکومت برداشت کرے گی۔ اس اعلان پر عمل درآمد کی خاطر محکمہ صحت ایک پینل تشکیل دے گا'۔
اسی ٹویٹر ہینڈل پر ایک اور ٹویٹ میں 18 سے 45 سال کی عمر کے لوگوں کو ویکسین لگوانے کے لیے رجسٹریشن کرانے کو کہا گیا ہے۔
ٹویٹ میں کہا گیا ہے: 'اگر آپ کی عمر 18 سے 45 سال کے درمیان ہے تو کووڈ 19 ویکسین کے لئے خود کو رجسٹر کریں۔ رجسٹریشن 28 اپریل 2021 سے www.cowin.gov.in پر شروع ہو رہی ہے'۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ 18 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو ویکسین لگوانے کی خاطر رجسٹریشن کا عمل اس مہینے کی 28 تاریخ سے شروع ہو رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کووڈ ٹیکہ کاری کا تیسرا مرحلہ اگلے مہینے کی پہلی تاریخ سے شروع ہو رہا ہے۔