ETV Bharat / state

Winter preparations In Kashmir موسم سرما کے دوران سال گذشتہ سے بھی زیادہ بہتر انتظامات ہوں گے، صوبائی کمشنر کمشیر - صوبائی کمشنر کمشیر

صوبائی کمشنر کشمیر وی کے بدھوری نے کہا کہ موسم سرما کی آمد سے قبل ہی دور دراز علاقوں میں راشن سمیت دیگر چیزیں پہنچا دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امسال موسم سرما کے دوران گزشتہ سال سے بھی زیادہ بہتر انتظامات کئے جائیں گے۔

صوبائی کمشنر کشمیر وی کے بدھوری
صوبائی کمشنر کشمیر وی کے بدھوری
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 21, 2023, 4:23 PM IST

سرینگر:صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری کا کہنا ہے کہ کشمیر میں موسم سرما کے پیش نظر تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور آنے والے موسم سرما کو اچھے طریقے سے منایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ موسم سرما کے دوران بجلی کی سپلائی میں بھی بہتری لائی جائے گی۔

  • Laid a wreath and paid tributes to martyred policemen on Police Commemoration day at Armed Police Complex, Zewan, today. The nation will forever be indebted to the bravery, courage & supreme sacrifice of our police personnel who laid down their lives in the line of duty. pic.twitter.com/zvHnDIlfx0

    — Office of LG J&K (@OfficeOfLGJandK) October 21, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

موصوف صوبائی کمشنر نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو سرینگر میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ 'امسال موسم سرما کے دوران گزشتہ سال سے بھی زیادہ بہتر انتظامات کئے جائیں گے اس سے متعلق سبھی امور کو انجام دیا جا رہا ہے'۔

ان کا کہنا تھا کہ سڑکوں کو ٹھیک کیا گیا ہے، برف ہٹانے کے لئے بھی ضروری اقدام کو حتمی شکل دی گئی ہے اور ہسپتال ہمیشہ اولین ترجیح رہتے ہیں ان میں بھی ادویات و دیگر انتظامات کو مکمل کیا جا رہا ہے۔

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے کہا کہ دور دراز علاقوں جیسے گریز، ٹنگڈار میں موسم سرما کے لئے راشن پہنچا دیا گیا ہے، جبکہ وادی کے پہاڑی علاقوں میں یہ عمل جا رہی ہے جو 15 نومبر تک مکمل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سونہ مرگ پاؤر گرڈ سے اس سال بجلی سپلائی ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ سرما کا اچھے طریقے سے سواگت کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: جی ڈبیلو 13 پروجیکٹ کی بدولت کشمیر کو سرمائی ایام میں معقول بجلی فراہم ہوگی ، منوج سنہا

سرما کے دوران بجلی کی فراہمی کے بارے میں پوچھے جانے پر صوبائی کمشنر نے کہا کہ موسم سرما کے دوران بجلی کی بہتر فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ خشک موسم کی وجہ سے بجلی میں کمی واقع ہوئی ہے جس کے پیش نظر شیڈول جاری کیا گیا ہے اور یہ واضح ہدایات دی گئی ہیں کہ جن علاقوں میں اسمارٹ میٹرس نصب ہیں ان میں کم سے کم کٹوتی کی جائے۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.