ETV Bharat / state

لاک ڈائون سے جموں و کشمیر کو یومیہ 300 کروڑ کا خسارہ

عالمی وبا کرونا وائرس کے چلتے جہاں ایک طرف احتیاطی تدابیر کے تحت پورے ملک کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں بھی لاک ڈائون نافذ کیا گیا ہے وہیں دوسری جانب مرکزی زیر انتظام علاقے کی معاشی حالات کو بھی کافی نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

lockdown
لاک ڈائون سے جموں و کشمیر کو یومیہ 300کروڑ کا خسارہ
author img

By

Published : Apr 21, 2020, 4:33 PM IST

جموں و کشمیر محکمہ مال کے ایک سینئر افسر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ’’لاک ڈاؤن نافذ کیے جانے کے بعد جموں وکشمیر انتظامیہ کو 300 کروڑ سے بھی زیادہ کا نقصان ہر روز برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ کووِڈ19 سے متاثرہ مریضوں کی دیکھ بھال، قرنطینہ مراکز میں رکھے گئے افراد کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے علاوہ ملک کے دیگر حصوں سے ضروری اشیاء درآمد کرنے میں کافی خرچہ آ رہا ہے۔‘‘

لاک ڈائون سے جموں و کشمیر کو یومیہ 300کروڑ کا خسارہ

ان کا دعویٰ ہے کہ ’’جموں و کشمیر میں تمام تجارتی مراکز اور صحت افزا مقامات بند ہیں جس وجہ سے خزانے میں کچھ اضافہ نہیں ہو رہا۔ اوسطاً ہر روز 300 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔‘‘

غور طلب ہےکہ جموں و کشمیر کی جی ڈی پی اس وقت 130000 کروڑ سالانہ ہے۔ جو پورے ملک کی جی ڈی پی کا 0.77 فیصد ہے۔

وہیں کیوٹ ریٹنگ اینڈ ریسرچ لمیٹڈ (Acuite Ratings and Research Limited) کے اعداد و شمار کے مطابق کرونا وائرس کے پیش نظر عائد لاک ڈاؤن سے پورے ملک کو یومیہ 35000 کروڑ روپے کا خسارہ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس پانچ اگست کے بعد جموں و کشمیر میں تجارت، سیاحت، تعلیم اور صنعتی ادارے شدید بحران سے گزر رہے ہیں۔ کرونا وائرس کے پیش نظر عائد لاک ڈائون نے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.