سرینگر: جموں کشمیر کنٹریکٹرز کوآرڈینیشن کمیٹی نے پرنسپل سکریٹری شلندر کمار اور ایل جی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا، کمیٹی نے کہا کہ ٹھیکداروں کے کئی مسائل کو حل کیا گیا ہے اور کئی مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ جموں کشمیر کنٹریکٹرس کارڈینشن کمیٹی کے چیئرمین غلام جیلانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کمشنر سکریٹری سے کوآرڈنیشن کمیٹی کا ایک اعلیٰ سطحی وفد ملا تھا، جن کے سامنے کئی معاملات رکھے گئے، جن میں کریکٹر سرٹیفکیٹ کا معاملہ بھی اٹھایا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ہم نے موصوف سے کہا تھا کہ ہم کریکٹر سرٹیفکیٹ کے بدلے میں ایک حلف نامہ دیں گے اور اس بات پر کمشنر موصوف آمادہ ہوئے۔ دوسرا مسئلہ یہ تھا کہ ٹھیکداروں کے کارڈ کو ایک سال کے بعد رینیو کرانے کا تھا، جس پر کمشنر سکریٹری شلندر کمار نے کہا کہ اس کو اب ہم تین سال کریں گے، یعنی تین سال بعد کارڈ رینیو کرانے ہوں گے ۔ اس سے پہلے کارڈ ہر سال رینیو کروانا پڑتا تھا، اب تین سال پر ہوگا لیکن سارے کارڈ آن لائن ہوں گے، جس پر ہم نے انہیں کہا تھا کہ ہمیں اس میں کچھ رعایت دی جائے۔ انہوں نے اس میں بھی رعایت دی اور ہم پرنسپل سکریٹری کے اس حوالے سے بہت مشکور ہیں۔ JK Contractors Coordination Committee
انہوں نے بتایا کہ ہم ان تمام مسائل کے حل کے لئے سکریٹری موصوف کے شکر گزار ہیں۔ جموں کشمیر کنٹریکٹرس کوآرڈنیشن کمیٹی کے ذمہ داروں نے کل بارہمولہ کا دورہ کیا، جہاں پر انہوں نے ٹھیکداروں کے ساتھ بات کی اور اس بات پر زور دیا کہ مقابلہ جاتی رجحان ختم ہو، کیونکہ ٹھیکدار چالیس سے پچاس فیصدی کم ریٹ پر ٹینڈر ڈالتے ہیں تو اس کام میں معیار نہیں رہتا ہے، جس کی وجہ سے کام خراب ہوتا ہے اور ٹھیکدار بدنام ہو جاتے ہیں۔ جموں کشمیر کنٹریکٹرز کوآرڈینیشن کمیٹی معیاری کام کی وعدہ بند ہے۔ JK Contractors Coordination Committee
یہ بھی پڑھیں: کولگام میں ٹھیکداروں کا احتجاج
غلام جیلانی نے مزید کہا کہ اگر ایک ٹھیکدار کوئی سڑک تعمیر کرتا ہے تو اس پر ہمیں بھی چلنا ہے۔ اسکول تعمیر کرتا ہے تو اس اسکول میں ہمارے بچے بھی تعلیم حاصل کرتے ہیں ۔ ہسپتال بنائیں گے، تو یہاں ہمیں بھی جانا پڑے گا۔ اس لیے تعمیراتی کام جتنا معیاری ہوگا ہم بھی محفوظ رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سرکار کے بھی شکر گزار ہیں، جنہوں نے کام مکمل ہونے پر ایک سال میں ہی رقومات واگزار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ JK Contractors Coordination Committee Press Conference