ETV Bharat / state

دسویں اوربارہویں جماعت کے نتائج میں تاخیرکا امکان

author img

By

Published : Dec 14, 2020, 4:31 PM IST

Updated : Dec 14, 2020, 7:07 PM IST

بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی جانب سے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان چالیس دن کے اندر کیا جاتا ہے تاہم اس مرتبہ گزشتہ برسوں کےمقابلے میں تاخیر ہوسکتی ہے۔

دسویں اوربارہویں جماعت کے امتحانی نتائج اس مرتبہ تاخیر سے ہونگے ظاہر

جموں وکشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے مطابق رواں برس نومبر میں لئے گئے دسویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحان نتائج تاخیر سے ظاہر کئے جاسکتے ہیں۔

اگرچہ بورڈ کی جانب سے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان چالیس دن کے اندر کیا جاتا ہے تاہم اس مرتبہ گزشتہ برسوں کےمقابلے میں تاخیر ہوسکتی ہے ۔

امسال امتحانی نتائج میں تاخیر ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے جموں وکشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی چئیرپرسن ویناپنڈتا نے کہا کہ اس برس گزشتہ برسوں کے مقابلے میں صورتحال کچھ الگ نوعیت کی ہے ۔جس کے باعث نتائج ظاہر کرنے میں ڈیڑھ ماہ کے بجائے دو ماہ عرصے کا وقت لگ سکتا ہے ۔

انہوں نے وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ ایک جانب جہاں کووڈ 19 کی عالمی وبا کے دوران کام کاج چلینج سے بھرپور ہےتو وہیں جاری ڈی ڈی سی انتخابات بھی تاخیر کی ایک وجہ ہے۔

بورڈ کی چئیرپرسن نے طلبہ سے اپیل کی کہ نتائج کے حوالے سے افواہوں پر کان نہ دھرے اور اگلے کلاس کی تیاریوں میں لگ جائیں۔

واضح رہے بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی جانب سے دسویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات گزشتہ ماہ نومبر مہینے میں اختتام پذیر ہوئے۔

Last Updated : Dec 14, 2020, 7:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.