جموں و کشمیر بینک کے بورڈ نے فیصلہ کیا کہ وہ جموں و کشمیر بینک کے 8.23 فیصد حصے کو لداخ منتقل کرینگے اور انہوں اس نفاذ کے لئے اس فیصلے کو منظور کردیا ہے-
جموں و کشمیر بینک جس کے تحت 31 اکتوبر 2019 تک 4،58،29،445 کے برابر شیئر میں سے اس کے 8.23 فیصد کی ملکیت کو لداخ یوٹی میں منتقل کیا جائے گا- جموں و کشمیر بینک کے بورڈ میں ڈائریکٹر کا ایک عہدہ لداخ یوٹی کے لئے بھی مختص کیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اگست 2019 میں پارلیمنٹ نے دفعہ 370 کو منسوخ کرنے کے لیے ایک قرار داد منظور کی تھی اور اس کے بعد ریاست جموں و کشمیر کو دو مرکزی علاقوں جموں و کشمیر اور لداخ میں تقسیم کرنے کے لیے ایک بل منظور کی گئی اور بعد میں دونوں حصوں کو مرکزی حکومت کے براہ راست کنٹرول میں لیا گیا۔