ETV Bharat / state

JK Bank MD Greets جموں کشمیر بینک کے ایم ڈی نے دیوالی کی مبارکباد دی

جموں کشمیر بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر و چیف ایگزیکٹو آفیسر بلدیو پرکاش نے بینک کے صارفین و عام لوگوں کو دیوالی کے موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔بلدیو پرکاش نے اپنے بیغام میں کہا کہ دیوالی کا یہ تہوار صارفین کے لیے آنے والے وقت میں خوشی و ترقی کا سبب بنے۔JK Bank MD greets customers on Diwali

author img

By

Published : Oct 24, 2022, 10:51 PM IST

جموں کشمیر بینک کے ایم ڈی نے دیوالی پر مبارکباد دی

سرینگر:جموں کشمیر بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر و چیف ایگزیکٹو آفیسر بلدیو پرکاش نے بینک کے صارفین و عام لوگوں کو دیوالی کے موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔بینک کے ایم ڈی نے ایک ویڈیو پیغام میں صارفین کو اس تہوار کی متعلق مسرت بھرا پیغام دیا ہے۔بلدیو پرکاش نے کہا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ دیوالی کا یہ تہوار صارفین کے لیے آنے والے وقت میں خوشی و ترقی کا سبب بنے۔JK Bank MD greets customers on Diwali

بتادیں کہ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے روشنیوں کے تہوار دیوالی کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ یہ تہوار لوگوں کے لئے تعمیر ترقی اور امن و خوشحالی کی راہ کو روشن کرے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’دیپاولی کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں‘۔ Manoj Sinha extends Deepawali greetings

مزید پڑھیں: Diwali Celebration in Kashmir کشمیر میں دیوالی کا تہوارعقیدت واحترام کے ساتھ منایا جارہا ہے

انہوں نے ٹویٹ میں کہا کہ 'دعاگو ہوں کہ یہ روشنیوں کا تہوار لوگوں کے لئے تعمیر و ترقی اور امن و خوشحالی کی راہوں کو روشن کرے‘۔ بتادیں کہ دیوالی کا تہوار پیر کو ملک بھر میں منایا جا رہا ہے۔ یہ ایک پانچ روزہ تہوار ہے جسے ہندو، سکھ اور جین برادری کے لوگ مناتے ہیں۔ اس تہوار کو روشنیوں کے تہوار کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

بتادیں کہ دیوالی کا تہوار پانچ دن کا تہوار ہے جو دھنتیرس سے شروع ہوتا ہے۔اس دن لوگ سونے یا کسی بھی دھات کی خریداری کو نیک شگن مانتے ہیں۔دیوالی کی آمد پر ہندو پیروکار گھروں مرمت ،تزئین وآرائش اور رنگ و روغن کرتے ہیں ۔مندروں کو بھی خوبصورتی کے ساتھ سجایا جاتا ہے اور خصوصی پوجا پاٹھ کا اہتمام کیا جا تا۔

دیوالی کے دن ہندوپیرکار نئے کپڑے زیب تن کرتے ہیں ،دئے جلاتے ہیں ،یہ دئے گھروں کے اندر باہر اور گلیوں میں بھی رکھے جاتے ہیں ، دولت اور خوشحالی کی دیوی لکشمی ماتا کی پوجا کی جاتی اور پٹاخے سر کئے جاتے ہیں ۔بعد میں اجتماعی دعوتوں کا اہتمام کیا جا تا ہے،مٹھائیاں تقسیم کی جاتی ہیں ،دوست احباب اور پڑوسیوں کو مدعوں کیا جاتا ہے ۔تحفے تحائف تقسیم کئے جاتے ہیں۔بھارت میں ہندو ہی نہیں بلکہ سکھ اور جین بھی دیوالی کا تہوار دوھوم دھام سے مناتے ہیں ۔جین پیروکا ر مہاتما مہاویر کے موکش (نجات) پانے کی خوشی میں چراغ جلا کر دیوالی مناتے ہیں اور سکھ اس دیوالی کو ’بندی چھور دیوس ‘کے طور پر مناتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.