ETV Bharat / state

AAC on Bhim Singh & Merajuddin Demise: بھیم سنگھ اور معراج الدین خان کے انتقال پر عوامی ایکشن کمیٹی کا اظہار افسوس - بھیم سنگھ فوت

جموں و کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی نے وادی کے سرکردہ تاجر اور سماجی رہنما حاجی سید معراج الدین خان اور نیشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اور سپریم کورٹ کے سینیئر وکیل پروفیسر بھیم سنگھ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔AAC on Bhim Singh & Mehraj u din Death

JK Awami Action Committee-grieved-over-demise-of-haji-mehraj-ud-din-khan-prof-bhim-singh
عوامی ایکشن کمیٹی نے بھیم سنگھ اور معراج الدین خان کی وفات پر دکھ کا اظہار کیا
author img

By

Published : May 31, 2022, 7:55 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی نے وادی کے سرکردہ تاجر اور سماجی رہنما حاجی سید معراج الدین خان کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔AAC on Bhim Singh & Mehraj u din Death۔ اپنے تعزیتی بیان میں تنظیم نے نظر بند سربراہ میر واعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کی جانب سے مرحوم معراج الدین صاحب کی تنظیم، تحریک، سماج کے تئیں کئی دہائیوں پر مسلسل بے لوث اور مخلصانہ خدمات کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ 'مرحوم کا خاندان میر واعظ کے ساتھ نہ صرف طویل عرصے سے عقیدت و محبت کے ساتھ وابستہ رہا ہے بلکہ مرحوم بانی تنظیم کے انتہائی قریبی رفیق، مشیر اور جانثار رہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ مرحوم ایک سرکردہ تاجر کے ساتھ ساتھ تنظیمی اور سماجی معاملات میں بھی بھر پور دلچسپی رکھتے تھے۔ ان کے انتقال کو بڑے نقصان سے تعبیر کرتے ہوئے مرحوم کے فرزندان آفاق معراج و اشفاق معراج کے ساتھ دلی تعزیت، ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا گیا اور اللہ تعالیٰ سے مرحوم کی مغفرت اور جنت کے لیے دعا گو ہے۔ اس دوران تنظیم نے جموں و کشمیر کے معروف سیاستداں اور سُپریم کورٹ کے وکیل پروفیسر بھیم سنگھ کے انتقال پر بھی غم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں زبردست خراج عقیدت ادا کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پروفیسر بھیم سنگھ جموں و کشمیر کے ایک اعتدال پسند اور متوازن رہنما تھے جو مسئلہ کشمیر کے پُر امن حل کے بڑے روادار اور حامی تھے۔

مزید پڑھیں:

بیان میں مزید کہا گیا کہ پروفیسر بھیم سنگھ کے مرحوم مولوی محمد عمر فاروق کے ساتھ قریبی سیاسی مراسم اور روابط تھے اور اسی طرح میر واعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کے ساتھ بھی مشفقانہ تعلقات تھے ۔ تنظیم نے پروفیسر بھیم سنگھ کی اہلیہ اور ان کی تنظیم پینتھرس پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں کے ساتھ تعزیت پیش کی۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.