سرینگر:جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کو سرکاری رہائش خالی کرنے کے احکامات پر پی اے جی ڈی کے ترجمان محمد یوسف تاریگامی نے کہا کہ یہ فیصلہ ناقابل قبول ہے۔Tarigami on Mehbooba Residence Evacuation
قابل ذکر ہے کہ محبوبہ مفتی کو ایل جی انتظامیہ نے گُپکار میں 'فئیر ویو' بنگلے کو 15 نومبر تک خالی کرنے کا وقت دیا ہے۔ محبوبہ مفتی اس بنگلے میں سنہ 2005 سے رہ رہی ہے جب یہ بنگلہ ان کے والد مرحوم مفتی سعید کو بطور وزیر اعلی الاٹ کیا گیا تھا۔
سرینگر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد تاریگامی نے کہا کہ کشمیر کے سیب کاشتکار ملک کے دیگر کسانوں کی طرح پریشان حال ہے اور سرکار ان کے بہبود کے لئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کر رہی ہے۔تاریگامی نے کہا کہ جموں کشمیر میں میڈیا پر قدغن ہے جبکہ سیاسی جماعتیں بھی بات کرنے میں آزادی محسوس نہیں کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: Mehbooba Govt Residence محبوبہ مفتی کو سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کی ہدایت، دیگر متبادل مقامات کی پیشکش
انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کے عوام بھی وہ حقوق رکھتے ہیں جو ملک کے آئین نے دیگر باشندوں کو دیے ہیں لیکن یہاں قدغنوں اور دباؤ سے آواز کو دبایا جارہا ہے۔