سرینگر: جموں و کشمیر انتظامیہ نے پاکستان مقبوضہ کشمیر سے ہجرت کرکے آئے پناہ گزینوں کے مسائل سننے کے لیے 14 روزہ خصوصی پروگرام منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خصوصی گورننس کیمپ پیر کو چھتہ کے اسپورٹس اسٹیڈیم بھور کیمپ سے شروع ہوں گے جس کا افتتاح لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کریں گے۔ یہ پروگرام پی او کے وستھاپت سیوا سمیتی PoK Visthapit Sewa Samiti کے تعاؤن سے منعقد کیے جا رہے ہیں جو 19 مارچ تک جاری رہیں گے۔ پی او کے وستھاپت سیوا سمیتی کے جنرل سکریٹری ارون چودھری کے مطابق، پروگرام 11-12 مارچ کو گیتا مندر اسمرتی بھون بخشی نگر، جموں ہائر سیکنڈری اسکول ڈنگی راجوری، 12 مارچ کو ڈاک بنگلہ پونچھ، 15 مارچ کو شیو اوم پیلس، نئی بس اڈا خداکھنور، 18 مارچ کو تارا پیلس رام گڑھ سانبہ، ہائی اسکول وارڈ نمبر 21، چک شیخان، کٹھوعہ، آدرش کالونی، ادھم پور اور لمبیری، نوشہرہ کو منعقد کیے جائیں گے۔
جموں و کشمیر میں پہلی مرتبہ 'ایل جی اسپیشل گورننس کیمپ فار پی او کے ڈسپلیسڈ پرسنس' کے عنوان سے کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ان کیمپوں میں مختلف سرکاری محکمے جیسے اسکل ڈویلپمنٹم سوشل ویلیفئر، انڈسٹری اینڈ کامرس، ایمپلائمنٹ، یوتھ سروس اینڈ اسپورٹس، ایجوکیشن، ٹرانسپورٹ، رورل ڈویلپمنٹ اینڈ پنچائتی راج، صحت، ای ڈی آئی اور بینک شامل ہیں۔ پی او کے پناہ گزینوں نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار منظم طریقے سے حکومت نے ان کے مسائل اور مطالبات پر توجہ مرکوز کی ہے اور وہ پر امید ہیں کہ ان کے تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔ ان پروگراموں کے دوران پی او کے کو واپس لینے کا پرزور مطالبہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: Rajnath Singh On POK پی او کے سے متعلق منظور شدہ قرار داد کو نافذ کیا جائے گا، راجناتھ سنگھ