ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: پہلے سہ ماہی بجٹ تخمینے کو محدود کرنے کے احکامات - Jammu

لاک ڈاؤن سے پیدا شدہ صورتحال کے پیش نظر جموں و کشمیر انتظامیہ نے سبھی محکمے کو بجٹ تخمینے کے پہلے سہ ماہی کو محدود کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں تاکہ 'رقومات کے تصرف کو کم کیا جا سکے۔'

civilSecretariate
جموں و کشمیر: پہلے سہ ماہی بجٹ تخمینے کو محدود کرنے کے احکامات
author img

By

Published : Apr 30, 2020, 11:29 PM IST

جموں و کشمیر محکمہ خزانہ کے فائنانشل کمشنر ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے حکمنامہ جاری کرتے ہوئے تمام محکمہ جات کو ہدایت دی کہ صرف ریگولر (Regular) تنخواہیں اور بچوں کا تعلیمی الاؤنس ہی ادا کیا جائے۔

حکمنامے کے مطابق اپریل سے جون 2020 کی مدت کے دوران تنخواہ ایرئیر، درخواست الاونس (LTC) اور تعطیل اینکیشمنٹ (Leave encashment) محکمہ خزانہ کی اجازت کے بغیر واگزار نہ کیے جائیں۔

حکمنامے کے مطابق ان ملازمین کے حق میں سفری الاؤنس جاری نہیں کیا جائے گا جنہوں نے لاک ڈاؤن کے دوران دفتر حاضری نہیں دی۔

طبی علاج کے حوالے سے حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ پیشگی ادائیگی صرف ایمرجنسی کیسز پر ہی دی جائے گی۔ آر آر ٹی، پبلیکیشنز اور دیگر اخراجات نہ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ غیر معمولی معاملات کی صورت میں فائلیں محکمہ خزانہ کو روانہ کی جائیں۔

حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ سہ ماہی میں آؤٹ سورس (Out Source) افرادی قوت کے اخراجات اور اجرتیں ایک چوتھائی سے بڑھنی نہیں چایئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.