ETV Bharat / state

کشمیر میں سرکاری محکموں میں خالی اسامیوں کی فہرست طلب

vacant govt posts in jammu kashmirجموں و کشمیر لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے سبھی محکمہ جات سے خالی پڑی اسامیوں کی گزیٹڈ و نان گزیٹڈ فہرست طلب کی ہے۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 3, 2024, 5:44 PM IST

کشمیر میں سرکاری محکموں میں خالی اسامیوں کی فہرست طلب
کشمیر میں سرکاری محکموں میں خالی اسامیوں کی فہرست طلب

سرینگر: جموں و کشمیر انتظامیہ نے سبھی محکمہ جات کے انتظامی سیکریٹریز کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے اپنے محکمہ جات کی خالی اسامیوں کی فہرست 15 جنوری تک پبلک سروس کمیشن اور جموں وکشمیر سروس سلیکشن بورڈ کو روانہ کریں۔ سرکار نے محکموں کے انتظامی سیکریٹریز کی توجہ جموں وکشمیر سیول سروس ضابطہ 2005 کی طرف مبذول کرائی ہے۔ ایسے میں ہر سال 15 جنوری تک اسامیوں کو بھرتی کرنے کے لیے متعلقہ بورڈز کو منتقل کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ تاہم مشترکہ مسابقتی خدمات کے تحت خالی اسامیوں کو موجودہ طریقہ کار کے مطابق ہی جاری رہے گا۔

حکومت نے کہا ہے کہ نان گیزیٹیڈ یا درجہ چہارم (ملازمین) کی منتقل کی جانے والی اسامیوں کی تجویز محکمہ خزانہ کو منظوری کے لئے بھیجا جائے۔ ایسے میں تمام محکمہ جات ایک نوڈل افسر کو نامزد کریں گے جو اسپیشل اور ایڈیشنل سیکریٹری کے درجے کے نیچے نہ ہوا ہے۔ ایسے نوڈل افسروں کی تفصیلات نوٹفیکیشن کے جاری ہونے کے 7 دنوں کے اندر جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کو فراہم کی جائیں۔

مزید پڑھیں: PM Modi on Jobs in Kashmir جموں کشمیر میں نوجوانوں کو تیس ہزار نوکریاں ملی، مودی

واضح رہے کہ گزشتہ برسوں خاص کر عوامی حکومت کی عدم موجودگی اور صدر راج کے نفاذ کے دوران جموں و کشمیر انتظامیہ کو اس حوالہ سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کہ مختلف محکمہ جات میں عرصہ دراز سے خالی پڑی اسامیاں پر کرنے کے لئے گورنر انتظامیہ ٹھوس اقدامات نہیں اٹھا رہی ہے، جبکہ دفعہ 370کی منسوخ کے بعد عائد بندشوں اور بعد ازاں کووڈ لاک ڈاؤن کے پیش نظر یہاں معاشی حالت کافی خراب رہی اور بے روزگاری بھی عروج پر پہنچی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.