ETV Bharat / state

JKPSC Age Limit جموں و کشمیر سول سروس امتحانات کے لئے عمر کی حد میں تین برس کا اضافہ

جموں کشمیر انتظامیہ نے سول سروس امتحانات کی عمر میں رعایت دیتے ہوئے اس کی حد میں تین برس کا اضافہ کیا ہے۔ انتظامیہ نے عمر کی حد 32 برس سے بڑھا کر 35 کر دی ہے۔

author img

By

Published : May 28, 2023, 7:50 PM IST

جموں و کشمیر سول سروس امتحانات کے لئے عمر کی حد میں تین برس کا اضافہ

سرینگر: جموں کشمیر انتظامیہ نے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو بڑی راحت دیتے ہوئے سول سروس امتحانات کے لئے عمر کی حد میں تین برس کا اضافہ کیا ہے۔ انتظامیہ نے عمر کی حد 32 برس کے بجائے 35 برس مقرر کی ہے۔ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے کمشنر سیکرٹری سنجیو ورما نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا ہے۔ قابل غور ہے کہ جموں کشمیر میں پانچ اگست 2019 سے قبل سول سروس امتحانات یعنی کے اے ایس اور کے پی ایس بھرتیوں کی عمر کی حد 38 برس تھی تاہم ایل جی نتظامیہ نے اس کو کم کرکے 32 برس رکھا تھا۔ تاہم امیدواروں اور تعلیم یافتہ نوجوانوں نے متعدد بار مطالبات کئے کہ انتظامیہ عمر کی حد میں اضافہ کرے۔

ایل جی منوج سنہا نے 10 مئی کو اس فیصلے کو منظوری دیتے ہوئے عمر کی حد کو 35 برس کردیا ہے۔ یہ حد ریزروڈ کٹیگری والے امیدواروں کے لیے 34 برس سے 37 سال کردیا گیا ہے جبکہ جسمانی طور پر معذور امیدواروں کے لئے یہ حد 35 سے 38 تک بڑھا دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ جموں کشمیر میں ہر سال پبلک سروس کمیشن سول سروس یعنی جموں کشمیر ایڈمنسٹریٹیو سروس اور جموں کشمیر پولیس سروس بھرتیوں کے نوٹیفکیشن جاری کرتا ہے، تاہم ان امتحانات کو مختلف وجوہات کی وجہ سے تاخیر سے لیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Free Civil Service coaching for JK youth: جموں و کشمیر کے نوجوانوں کیلئے سول سروس کی مفت کوچنگ کا اعلان

وہیں عمر کے معاملے سے گزشتہ چار برسوں سے کئی امیدوار یہ امتحانات نہیں دے پائے اور انہوں نے ایل جی انتظامیہ سے متعدد بات اس میں رعایت کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد کشمیر ایڈمنسٹریٹو سروس اور کشمیر پولیس سروس کا نام بھی تبدیل کرکے جموں کشمیر ایڈمنسٹریٹو سروس اور جموں کشمیر پولیس سروس رکھا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.