ETV Bharat / state

دو صحافی لیفٹینٹ گورنر کے میڈیا کنسلٹنٹ مقرر - یتیش یادو ا

جموں و کشمیر کی لیفٹینٹ گورنر انتظامیہ نے دو غیر مقامی صحافیوں - یتیش یادو اور ڈاکٹر دشانت کمار رائے کو لیفٹینٹ گورنر منوج سنہا کے میڈیا کنسلٹنٹ مقر کیا ہے۔

دو صحافی لیفٹینٹ گورنر کے میڈیا کنسلٹنٹ مقرر

author img

By

Published : Oct 28, 2020, 7:39 PM IST

جموں و کشمیر انتظامیہ نے بدھ کو دو سینئر صحافیوں کو مرکزی زیر انتظام خطے کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا کے میڈیا کنسلٹنٹ کے طور پر تعینات کیا ہے۔

یہ دونوں صحافی جموں و کشمیر میں منوج سنہا کی مدت بطور لیفٹینٹ گورنر مکمل ہونے تک تعینات رہیں گے، اور ان کی تعیناتی اور نامزدگی معاہدے کی بنیاد پر کی گئی ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری کے گئے بیان کے مطابق ’’سینئر صحافی یتیش یادو کو بطور سینئر میڈیا کنسلٹنٹ اور سینئر صحافی ڈاکٹر دشانت کمار رائے کو میڈیا کنسلٹنٹ کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ یادو کو ماہانہ 150000 روپے اور رائے کو 80000 روپے تنخواہ دی جائے گی۔‘‘

یتیش یادو اور ڈاکٹر دشانت کمار رائے منوج سنہا کے میڈیا کنسلٹنٹ مقرر

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’اگرچہ ان کی تعیناتی لیفٹیننٹ گورنرکی مدت مکمل ہونے تک ہی رہے گی تاہم ان کو دیگر عارضی ملازمیں کو مہیا کی جا رہی مراعات بھی واگزار کی جائیں گی۔ ان کو ایڈیشنل سیکریٹری اور ڈپٹی سیکریٹری رینک کے افسر کے برابر ہی ٹرانسپورٹ اور رہائش کے لئے مراعات دئے جائیں گے۔‘‘

واضح رہے کی یہ دونوں صحافی لیفٹینٹ گورنر منوج سنہا کے قریبی مانے جاتے ہیں اور کافی عرصے تک ریاست اتر پردیش میں ان کے ساتھ کام کر چکے ہے۔

یادو ایک تفتیشی صحافی اور مصنف ہیں اور 15 برس سے کشمیر، شمال مشرق بھارت اور ریڈ کوریڈور سے رپورٹنگ کر چکے ہیں وہیں رائی بھی کئی قومی جریدوں کے ساتھ کام کر چکے ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.