ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کی گئی اس حلف برداری میں جموں و کشمیر عدالت عالیہ کے تمام جج اور سینئر وکیل شامل تھے۔
جون مہینے کی 9 تاریخ کو بھارت کے صدر رام ناتھ کووند نے وانی کو مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کی مشترکہ عدالت عالیہ میں بطور جج مقرر کیے جانے کے احکامات جاری کیے تھے۔
سرینگر شہر کے رہنے والے جسٹس وانی پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت زیر حراست کشمیر بار ایسوسی ایشن کے صدر عبدالقیوم وانی کے داماد ہیں اور اس سے قبل جموں وکشمیر عدالت عالیہ میں بطور سرکاری وکیل کی اہم معاملات کی پیروی کر چکے ہیں۔
قابل ذکرہے کی وانی گزشتہ سات برسوں میں جج کے عہدے پر فائز ہونے والے پہلے مسلمان وکیل ہیں۔
واضح رہے کہ قیوم وانی گزشتہ برس پانچ اگست سے حراست میں ہیں اور مئی مہینے کی 28 تاریخ کو جموں وکشمیر عدالت عالیہ نے ان کی جانب سے رہائی کے لیے دائر کی گئی عرضی کو خارج کر دیا تھا۔