ETV Bharat / state

Jashn-e-Chillai Kalan سرینگر میں سی آر پی ایف کی جانب سے جشنِ چلّائی کلاں میلہ کا انعقاد - سی آر پی ایف کی جانب سے میلہ منعقد

کمانڈنگ آفیسر 23 ویں بٹالین سی آر پی ایف نے تقریب کے موقع پر کہا کہ ہم کرکٹ جیسی آؤٹ ڈور سرگرمیاں کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ یہ ایونٹس نوجوانوں کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتے ہیں۔ ہم انہیں کیرئیر کاؤنسلنگ بھی فراہم کریں گے۔Jashn-e-Chillai Kalan organized by CRPF in Srinagar

جشنِ چلّائی کلاں
جشنِ چلّائی کلاں
author img

By

Published : Dec 23, 2022, 6:07 PM IST

سرینگر، کشمیری نوجوانوں کو اپنے ساتھ جوڑنے اور انہیں ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کی کوششوں کے پیش نظر سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی 23 ویں بٹالین نے جمعرات کو سرینگر میں جشنِ چلّائی کلاں میلہ 2022 انعقاد کیا۔ 40 روزہ اس فیسٹیول میں نوجوانوں کو کیرم بورڈ، پول، شطرنج، ٹیبل ٹینس جیسے کھیلوں کے ساتھ ساتھ مباحثہ، گانے اور پینٹنگ کے مقابلوں میں بھی حصہ لیا جائے گا۔Jashn-e-Chillai Kalan organized by CRPF in Srinagar

جشنِ چلّائی کلاں

پی کھرموجے، کمانڈنگ آفیسر 23 ویں بٹالین سی آر پی ایف نے تقریب کے موقع پر صحافیوں کو بتایا کہ "کشمیر میں موسم سرما کا سخت ترین دور جاری ہے۔ ہم نوجوانوں کو ان کی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرانا چاہتے تھے اور ان کے ساتھ جڑنا بھی چاہتے تھے۔ یہ 40 روزہ فیسٹیول کشمیر کے نوجوانوں کی امداد کے لیے منعقد کیا گیا ہے۔ اس میں نہ صرف کھیل بلکہ گانے اور پینٹنگ کے مقابلے بھی ہونگے" ۔

انہوں نے مزیدکہا کہ مستقبل میں ہم کرکٹ جیسی آؤٹ ڈور سرگرمیاں کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ یہ ایونٹس نوجوانوں کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتے ہیں۔ ہم انہیں کیرئیر کاؤنسلنگ بھی فراہم کریں گے۔دریں اثنا، شرکاء نے بھی جشن چلائے کلاں 2022 فیسٹیول پر اپنی خوشی کا اظہار کیا کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ اس طرح کے ایونٹس سے ان کی ہمہ جہت ترقی میں مدد ملے گی۔

میلہ میں شریک ہونے والے ایک طالب علم نے کہا کہعام طور پر سردیوں کے دوران طلباء اپنے گھروں تک محدود رہتے ہیں۔ اسکول اور ٹیوشن سینٹرز بند رہتے ہیں جس سے بچوں میں بے چینی پائی جاتی ہے، لیکن اس طرح کے ایونٹس ہمیں سردی کے موسم میں بھی متحرک رکھیں گے۔"

میلہ میں شرکت کرنے والی طالبہ کا کہنا ہے کہ یہ ایونٹس سیکھنے اور سبقت حاصل کرنے کے بہترین مواقع ہوں گے۔ "کشمیر میں نافذ مارچ کے سیشن کی وجہ سے ہر طالب علم الجھن اور مایوسی کا شکار ہے لیکن سی آر پی ایف کی طرف سے یہ پہل ایک راحت کے طور پر سامنے آئی ہے۔ اس طرح کی تقریبات سیکھنے اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کا ایک موقع ہیں۔ یہ اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کا ایک اچھا پلیٹ فارم ہے۔"

مزید پڑھیں:Chillai Kalan Celebration شوپیان میں جشن چلہ کلاں کا اہتمام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.