جموں و کشمیر قومی شاہراہ پر رامبن اور بانہال کے درمیان ڈیگڈول کے مقام پر جمعہ کی رات آٹھ بجے سڑک پر چٹانیں اور مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے شاہراہ کی آمد و رفت بند ہو گئی تھی۔
آمد و رفت بند رہنے کی وجہ سے تقریباً دو ہزار مال بردار گاڑیاں اور آٹھ سو مسافر پھنسے تھے۔ ضلع انتظامیہ رامبن نے راحت پروگرام کے تحت درماندہ مسافروں کے لیے کھانے پینے اور رات کو ٹھہرنے کے لیے معقول انتظام بھی کیا تھا۔
ٹریفک پولیس نیشنل ہائی وے رامبن کے مطابق شاہراہ کو یک طرفہ ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے دونوں طرف درماندہ گاڑیوں کو چھوڑ دیا گیا ہے۔
شاہراہ پر درماندہ گاڑیوں کو ہی چلنے کی اجازت دی گئی ہے تاہم موسم میں بہتری اور شاہراہ کو سفر کے قابل بنانے سے پہلے ٹریفک کو ادھمپور اور قاضی کنڈ سے آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دی جائیگی.
ضلع رامبن میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
تعمیراتی کمپنی کے سائٹ انچارج منہور شرما نے بتایا کہ مسلسل بارش کی وجہ سے کافی زیادہ پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا اس باوجود بلڈوزر آپریٹروں نے اپنی جان کو خطرے میں ڈال کردن رات کام کرکے شاہرہ جو مکمل دھنس گئی تھی شاہراہ کو آمدورفت کے لیے بحال کر دیا۔