ETV Bharat / state

Sidra Mysterious Death Case جموں میں کشمیری باشندے کی پر اسرار موت، لواحقین کا تحقیقات کا مطالبہ

جموں کے سدرا علاقے میں چھ افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں جن میں سے ایک سرینگر کے برزلہ علاقے کا رہائشی تھا۔ لوحقین نے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے جموں پولیس سے شفاف جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔ Jammu Sidra Mysterious Death Case

جموں میں کشمیری باشندے کی پر اسرار موت، لواحقین کا تحقیقات کا مطالبہ

author img

By

Published : Aug 17, 2022, 5:54 PM IST

Updated : Aug 17, 2022, 6:58 PM IST

سرینگر: جموں کے سدرا علاقے میں بدھ کی صبح دو رہائشی مکانات سے چھ افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں جن میں سے ایک سرینگر کے برزلہ علاقے کا رہائشی تھا۔ متوفی کے اہل خانہ نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے اسے قتل کا معاملہ قرار دیتے ہوئے غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ جب کہ دیگر پانچ افراد ڈوڈہ ضلع کے رہائشی ہیں اور ایک ہی کنبے سے تعلق رکھتے تھے۔ Sidra Mysterious Death Case Kins demand Impartial investigation

جموں میں کشمیری باشندے کی پر اسرار موت، لواحقین کا تحقیقات کا مطالبہ

برزلہ، سرینگر کے رہائشی بشیر احمد شکار نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ شام ہی ان کا اپنے فرزند کے ساتھ رابطہ منقطع ہوا۔ شام کے بعد سے انہوں نے کسی بھی فون کال کا جواب نہیں دیا۔ بشیر احمد نے مطابق انہوں نے پڑوسیوں سے بھی رابطہ قائم کیا جنہوں نے نگروٹہ پولیس اسٹیشن سے رابطہ قائم کرنے کا مشورہ دیا۔ Sidra Mysterious Death Case Kins demand Impartial investigation

بشیر احمد کے مطابق نگروٹہ پولیس اسٹیشن نے سدرا تھانے سے رابطہ قائم کرنے کو کہا۔ ان کے مطابق سدار پولیس اسٹیشن نے فوری طور موقع پر پہنچ کر پر اسرار حالت میں ان کے فرزند کی موت کی اطلاع دی۔ بشیر احمد نے مزید کہا کہ سدرا پولیس اسٹیشن نے انہیں اطلاع دی کہ گھروں کو سیل کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے اور اور طبی و قانونی لوازمات کے بعد میت ان کے سپرد کر دی جائے گی۔ Kins demand Impartial investigation in Sidra Mysterious Death Case

ادھر، واقعے کی خبر موصول ہوتے ہی سرینگر کے متوفی کے اہل خانہ جموں روانہ ہوئے۔ انہوں نے جموں پولیس کے کردار کی سراہنا کرتے ہوئے واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی بھی اپیل کی ہے۔

Last Updated : Aug 17, 2022, 6:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.