سری نگر: وادی کشمیر میں خشک موسم کے درمیان درجہ حرارت منفی درج کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں رواں ہفتے کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہتری واقع ہونے کے باوجود وادی میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہوا ہے۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی ہے جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے مشہور ترین سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی7.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
مزید پڑھیں:Rain lash Kashmir Valley وادی میں بارش اور ہلکی برف باری
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی3.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی، جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ کارگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی13.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔دریں اثنا وادی میں بدھ کو صبح سے ہی موسم نہ صرف خشک تھا بلکہ ہلکی دھوپ بھی چھائی رہی۔
یو این آئی