حکام نے بتایا کہ 25 ہزار 82 افراد کا ٹیسٹ کیا گیا جن میں سے 113 افراد کی رپورٹ پازیٹیو آئیں۔ اس کے علاوہ ایک شخص کی کورونا وائرس سے موت ہوئی ہے۔
حکام نے بتایا کہ اس ایک ہلاکت کے ساتھ ہی کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 1910 ہوگئی ہے، جن میں 711 جموں جبکہ 1199کشمیر خطے سے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ وادی کشمیر میں 10 دنوں کے دوران تیسری مرتبہ کوئی موت نہیں ہوئی ہے۔
نئے مثبت کیسز میں 67 کا تعلق کشمیر سے ہے جبکہ 46 کا تعلق جموں خطے سے ہے۔
حکام کے مطابق مزید 355 افراد صحتیاب ہو گئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب ہوئے مریضوں میں 169 افراد کا تعلق جموں سے ہیں اور 186 کا تعلق کشمیر سے ہیں۔
وادی گلوان میں شہید فوجی جوانوں کے لیے ایوارڈ کی سفارش
ضلع وار تفصیلات فراہم کرتے ہوئے حکام نے بتایا کہ سرینگر میں 42 پازیٹیو کیسز پائے گئے ہیں، جبکہ بارہمولہ میں ایک، بڈگام 7، کپواڑہ میں 5، پلوامہ میں چار، اننت ناگ میں 2، بانڈی پورہ میں 3، گاندربل، شوپیاں اور کولگام میں بالترتیب ایک پازٹیو کیسز پایا گیا ہے جبکہ خطے جموں کے ضلع جموں میں 35، ادھمپور میں 5، راجوری اور کٹھوعہ میں بالترتیب 2، کشتواڑ اور پونچھ میں بالترتیب ایک کیسز پایا گیا ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ میڈیا بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے 1,22,651 معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے 1,768 سرگرم معاملات ہیں۔ اب تک1,18,972 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔
میڈیا بلیٹن کے مطابق جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد1,911 تک پہنچ گئی، جن میں سے 1,199 کا تعلق کشمیر سے اور712 کا تعلق جموں خطے سے ہے۔