ETV Bharat / state

جموں کشمیر ترمیمی بلوں سے محروموں کو انصاف ملے گا، امیت شاہ

جموں کشمیر سے متعلق لوک سبھا میں پیش کی گئی دو ترمیمی بلوں کے دفاع میں امیت شاہ نے لوک سبھا میں خطاب کے دوران دعویٰ کیا کہ ان بلوں سے گزشتہ حکومتوں کے دوران محروم ہوئے افراد کو انصاف ملے گا۔ J&K Amendment Bills will give justice to the deprived: Amit Shah in Lok Sabha

جموں کشمیر ترمیمی بلوں سے محروموں کو انصاف ملے گا: امیت شاہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 6, 2023, 4:11 PM IST

Updated : Dec 6, 2023, 4:24 PM IST

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے بدھ کے روز لوک سبھا میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ جموں و کشمیر ریزرویشن (ترمیمی) بل 2023 اور جموں و کشمیر تنظیم نو (ترمیمی) بل 2023 کا مقصد خطے میں ’’محروموں کو انصاف فراہم کرنا‘‘ ہے۔ لوک سبھا میں (بحث کے لیے) جموں و کشمیر کے تعلق سے پیش کی گئی دونوں ترمیمی بلوں کا دفاع کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ جموں و کشمیر ریزرویشن (ترمیمی) بل ’’ان (محروموں) کے ساتھ انصاف کرنے اور ان لوگوں کو حقوق فراہم کرنے سے متعلق ہے جن کے ساتھ (گزشتہ حکومتوں کے دور میں) ناانصافی ہوئی ہے۔‘‘

حسب سابق گزشتہ حکومتوں کی سخت تنقید کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہا: ’’اگر ووٹ بینک کی سیاست پر غور کیے بغیر شروع میں ہی دہشت گردی سے نمٹا گیا ہوتا تو کشمیری پنڈتوں کو وادی کشمیر چھوڑنے کی ضرورت نہ پڑتی۔‘‘ انہوں نے لوک سبھا میں پیش کی گئی بلوں کی وضاحت کرتے ہوئے دعویٰ کیا: ’’ان لوگوں کو اسمبلی میں نمائندگی دینے کی کوشش ایک ہے جنہیں دہشت گردی کی وجہ سے کشمیر چھوڑنا پڑا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’بلوں کا مقصد ان لوگوں کو انصاف فراہم کرنا ہے جو پچھلے 70 سالوں سے محروم تھے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: لوک سبھا میں جموں کشمیر کے تعلق سے دو بِلوں پر بحث

شاہ نے پسماندہ طبقات کے بارے میں بات کرنے پر کانگریس پر بھی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی پارٹی نے پسماندہ طبقات کی مخالفت کی ہے اور ان کی ترقی کی راہ میں وہ پارٹی رکاوٹ بنی ہے تو وہ کانگریس ہے۔ انہوں نے کہا: ’’وزیر اعظم نریندر مودی ایک غریب گھرانے میں پیدا ہوئے اور وزیر اعظم بنے اور وہ پسماندہ طبقات اور غریبوں کے درد کو جانتے ہیں۔‘‘

انگریزی میں پڑھیں: J&K Amendment Bills will give justice to the deprived: Amit Shah in Lok Sabha

Last Updated : Dec 6, 2023, 4:24 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.