سری نگر: محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی2.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی8.2 ڈگری سینٹی گریڈ اور ضلع کرگل میں منفی 6.0 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ سائیبریا کے بعد دنیا کے دوسرے سرد ترین علاقہ قصبہ دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی7.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
مزید پڑھیں: کشمیر کے موسم کا حال: بڈگام، بانڈی پورہ اور گاندربل جموں و کشمیر میں سب سے زیادہ سرد
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں 7 جنوری تک موسم وسیع پیمانے پر خراب ہونے کا کوئی امکان ہے۔ قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں خشک موسم مگر ٹھٹھرتی شبانہ سردیوں کی سلامی کے بیچ سردیوں کا بادشاہ ’چلہ کلان‘ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب اپنے چالیس روزہ مسند اقتدار پر پوری آب وتاب کے ساتھ جلوہ افروز ہوگیا۔ چلہ کلان جو ’شہنشہاہ زمستان‘ کے نام سے بھی وادی کے قرب وجوار میں مشہور ہے،21 دسمبر سے شروع ہو کر 31 جنوری کو اختتام پذیر ہوجاتا ہے۔
یو این آئی
کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا زور تیز تر، سات جنوری تک موسم خشک رہنے کا امکان - کشمیر میں چلئی کلاں
وادی کشمیر شبانہ درجہ حرارت میں مزید گرواٹ ہونے کے باعث مسلسل ٹھٹھرتی سردیوں کی لپیٹ میں ہے جس سے اہلیان وادی کو گونا گوں مشکلات کا سامنا ہے تاہم سری نگر اور وادی کے دیگر علاقوں میں لوگوں کو گہری دھند سے نجات مل گئی ہے۔
Published : Dec 31, 2023, 2:32 PM IST