ایک اہم فیصلے کے تحت نیشنل میڈیکل کمیشن نے جموں و کشمیر کے گورنمنٹ میڈیکل کالجوں میں رواں تدریسی سیشن 2020-21 کے لیے ایم بی بی ایس نشستوں کی تعداد 500 سے بڑھا کر 1100 کر دی ہے۔
اس سلسلے میں جموں و کشمیر یوٹی کے صحت و طبی تعلیم محکمہ کو نیشنل میڈیکل کمیشن کی جانب سے باضابطہ طور اجازت نامہ موصول ہوا ہے۔
اجازت نامے کے مطابق گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ کو رواں تدریسی سیشن کے لئے 100 امیدواروں، جی ایم سی اننت ناگ اور جی ایم سی بارہمولہ کو دوسرے سیشن میں بالترتیب سو سو اُمیدواروں کو داخلہ دینے کی اجازت ملے گی۔
قابل ذکر ہے کہ گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری کو پہلے ہی دوسرے سیشن میں 115 اور جی ایم سی کھٹوعہ کو 100 اُمیدواروں کو داخلہ دینے کی اجازت دی گئی تھی۔
جموں وکشمیر کے مختلف اضلاع میں نئے میڈکل کالجوں کا تعمیری کام اس وقت مختلف مراحل میں ہیں۔ اُمید کی جارہی ہے کہ آنے والے چند ماہ میں مزکورہ عمارتوں کو قابل کار بنایا جائے گا۔
سرکاری میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس نشستوں میں اضافہ
جموں و کشمیر یونین ٹیریٹری کے صحت و طبی تعلیم محکمہ کو نیشنل میڈیکل کمیشن کی جانب سے باضابطہ طور اجازت نامہ موصول ہوا ہے۔