ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں کورونا کیسز میں دوبارہ اضافہ - jammu and kashmir corona update

جموں و کشمیر میں اگرچہ ایک ہفتہ قبل کورونا کیسز میں کمی آئی تھی اور کورونا کے فعال کیسز کی تعداد پانچ ہزار تک پہنچ گئی تھی لیکن اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ خطہ میں کورونا کے کیسز میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔

جموں و کشمیر میں کورونا کیسز میں دوبارہ اضافہ

author img

By

Published : Nov 22, 2020, 9:56 PM IST

جموں و کشمیر میں آج کورونا وائرس کے 564 نئے معاملات درج کئے گئے جن میں 45 مسافر بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے 564 نئے مثبت معاملات کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 106548 ہو گئی ہے۔

آج پائے گئے کیسز میں سے 274 خطہ جموں سے ہیں اور 290 خطہ کشمیر سے ہیں۔ علاوہ ازیں جموں و کشمیر میں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 1629 ہو گئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ 579 کورونا مریض آج صحتیاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب ہوئے مریضوں میں سے 245 جموں خطے سے ہیں اور 334 کشمیر وادی سے ہیں۔ صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد 99219 ہو گئی ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ میڈیا بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ 106548 پازیٹیو کیسز میں سے 5700 کیسز فعال ہیں جبکہ 99219 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔

حال ہی میں کورونا کے کیسز میں کمی دیکھنے کو ملی تھی لیکن اب ایک بار پھر کورونا کے معاملوں میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی ایڈوائزی میں عوام کو یہ مشورہ دیا گیا ہےکہ وہ وقتاً فوقتاً حکومت کی طرف سے جاری کردہ مشوروں پر سختی سے عمل کریں۔

پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے لئے حکومت کی طرف سے روزانہ میڈیا بلیٹن کے ذریعہ جاری کردہ معلومات پر ہی انحصار کریں۔

لوگوں کو یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ افواہوں کو پھیلانے سے باز رہیں اور ان پر کوئی دھیان نہ دیں۔

کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں لوگ ٹول فری نمبر 108 پر کال کرکے اپنے دروازوں پر مفت ایمبولینس خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔ جبکہ حاملہ خواتین اور بیمار شیرخوار ٹول فری نمبر 102 پر فون کرکے مفت ایمبولینس خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.