ETV Bharat / state

ایک ہی دن میں اب تک کے سب سے زیادہ 1617 کیسز

یہ لگاتار ساتواں دن ہے کہ جموں و کشمیر میں ایک ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز 1395 پازیٹیو کیسز درج ہوئے تھے۔

ایک ہی دن میں اب تک کے سب سے زیادہ 1617 کیسز
ایک ہی دن میں اب تک کے سب سے زیادہ 1617 کیسز
author img

By

Published : Sep 9, 2020, 7:15 PM IST

جموں و کشمیر میں آج ایک ہی دن میں اب تک سب سے زیادہ 1617 پازیٹیو کیسز پائے گئے ہیں۔ ان میں 67 افراد ایسے ہیں جو باہر سے آئے ہوئےہیں۔

تفصیلات کے مطابق جموں و کشمیر میں 1617 نئے مثبت معاملات کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 47،542 پہنچ گئی ہے۔آج پائے گئے کیسز میں سے 894 خطہ جموں سے ہیں اور 723 خطہ کشمیر سے ہیں۔

یہ لگاتار ساتوں دن ہے کہ جموں و کشمیر میں ایک ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز 1395 پازیٹیو کیسز درج ہوئے تھے۔

ضلع وار تفصیلات فراہم کرتے ہوئے حکام نے بتایا کہ ضلع سرینگر میں 260 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں، جبکہ ضلع بارہمولہ میں 85، پلوامہ میں 37، بڈگام میں 69، اننت ناگ میں 69، بانڈی پورہ میں 75، کپواڑہ میں 51، کولگام میں 16، شوپیاں میں 23، گاندربل میں 38، جموں میں 583، راجوری میں 71، کھٹوعہ میں 36، ادھمپور میں 77، سانبہ میں 30، رامبن میں 18، ڈوڈہ میں 31، پونچھ میں 11، ریاسی میں 28 اور کشتواڑ میں 9 پازیٹیو کیسز سامنے آئے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ 620 کورونا مریض آج صحتیاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب ہوئے مریضوں میں سے 52 جموں خطے سے ہیں اور 568 کشمیر وادی سے ہیں۔

درماندہ مسافروں کو ہوائی سروس سے لانے کا ہے سلسلہ جاری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.