جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی وجہ سے مزید چار اموات ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی کل تعداد 1484 ہو گئی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں میں ہوئی ہلاکتوں میں سے تین کا تعلق کشمیر سے جبکہ ایک جموں کا ہائشی تھا۔
اب تک جموں میں 497 اور کشمیر میں 987 ہلاکتیں ہوئیں۔
انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی ایڈوائزی میں عوام کو یہ مشورہ دیا گیا ہےکہ وہ وقتاً فوقتاً حکومت کی طرف سے جاری کردہ مشوروں پر سختی سے عمل کریں۔
پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے لئے حکومت کی طرف سے روزانہ میڈیا بلیٹن کے ذریعہ جاری کردہ معلومات پر ہی انحصار کریں۔
لوگوں کو یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ افواہوں کو پھیلانے سے باز رہیں اور ان پر کوئی دھیان نہ دیں۔
کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں لوگ ٹول فری نمبر 108 پر کال کرکے اپنے دروازوں پر مفت ایمبولینس خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔ جبکہ حاملہ خواتین اور بیمار شیرخوار ٹول فری نمبر 102 پر فون کرکے مفت ایمبولینس خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔