ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں کووڈ 19 کے 91 تازہ کیسز

جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 84 کورونا مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ ان میں سے 3 کا تعلق جموں خطے سے ہے جبکہ 81 کا تعلق کشمیر وادی سے ہے۔

جموں و کشمیر میں کووڈ-19 کے 91 تازہ کیسز

author img

By

Published : Feb 12, 2021, 8:21 PM IST

جموں و کشمیر میں کووڈ 19 کے 91 تازہ کیسز پائے گئے ہیں، اس کے علاوہ ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے 91 نئے مثبت معاملات کے ساتھ ہی کورونا متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 25 ہزار 208 ہو گئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ نئے پائے گئے کیسز میں سے 35 کا تعلق جموں خطے سے ہے جبکہ 56 کا تعلق کشمیر خطے سے ہے۔

حکام نے بتایا کہ 84 کورونا مریض صحتیاب ہوگئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب مریضوں میں 3 کا تعلق جموں خطے سے ہے جبکہ 81 کا تعلق کشمیر وادی سے ہے۔ اس کے علاوہ ایک شخص کی موت واقع ہوئی ہے۔ فوت شدہ شخص کا تعلق جموں خطے سے ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری میڈیا بلیٹن کے مطابق جموں و کشمیر میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 25 ہزار 208 ہوگئی ہے۔ ان میں سے 634 کیسز فعال ہیں جبکہ ایک لاکھ 22 ہزار 626 افراد صحتیاب ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 1948 افراد کی کورونا سے موت ہوئی ہے۔ فوت شدگان میں 1225 کا تعلق کشمیر سے ہے جبکہ 723 جموں سے ہیں۔

میڈیا بلیٹن کے مطابق اب تک 4799891 افراد کا ٹیسٹ کیا گیا ہے جن میں سے 12 فروری 2021 تک 4674683 افراد کا ٹیسٹ منفی پایا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.