ETV Bharat / state

محض 82 کورونا کیسز درج، فعال معاملات کی کل تعداد 1111 - kashmir corona update

اس سے قبل شبہ ظاہر کیا جاتا تھا کہ سردی کے ایام میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوسکتا ہے لیکن اندازے کے عین برعکس سردی کے شروع ہوتے ہی یہاں مثبت معاملات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

محض 82 کورونا کیسز درج، فعال معاملات کی کل تعداد 1111

author img

By

Published : Jan 18, 2021, 7:37 PM IST

جموں و کشمیر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کووڈ-19 کے سب سے کم کیسز سامنے آئے ہیں۔ گزشتہ برس مارچ - اپریل ماہ سے جموں و کشمیر میں کورونا کیسز کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہو رہا تھا تاہم یہ پہلی بار ہے جب یہاں محض 82 نئے معاملات درج کئے گئے جن میں 9 مسافر بھی شامل ہیں۔

اس سے قبل شبہ ظاہر کیا جاتا تھا کہ سردی کے ایام میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوسکتا ہے لیکن اندازے کے عین برعکس سردی کے شروع ہوتے ہی یہاں مثبت معاملات میں نمایاں کمی واقع ہرئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے 82 نئے مثبت معاملات کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 123425 ہو گئی ہے۔

نئے کیسز میں سے 36 خطہ جموں سے ہیں اور 46 خطہ کشمیر سے ہیں۔ علاوہ ازیں جموں و کشمیر میں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 1922 ہو گئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ 194 کورونا مریض آج صحتیاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب ہوئے مریضوں میں سے 123 جموں خطے سے ہیں اور 71 کشمیر وادی سے ہیں۔ صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد 120392 ہو گئی ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ میڈیا بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ 123425 پازیٹیو کیسز میں سے 1111 کیسز فعال ہیں جبکہ 120392 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاوے پورہ تصادم: 'لواحقین کو لاشیں واپس کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا'

انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی ایڈوائزی میں عوام کو یہ مشورہ دیا گیا ہےکہ وہ وقتاً فوقتاً حکومت کی طرف سے جاری کردہ مشوروں پر سختی سے عمل کریں۔

پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے لئے حکومت کی طرف سے روزانہ میڈیا بلیٹن کے ذریعہ جاری کردہ معلومات پر ہی انحصار کریں۔

لوگوں کو یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ افواہوں کو پھیلانے سے باز رہیں اور ان پر کوئی دھیان نہ دیں۔

کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں لوگ ٹول فری نمبر 108 پر کال کرکے اپنے دروازوں پر مفت ایمبولینس خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔ جبکہ حاملہ خواتین اور بیمار شیرخوار ٹول فری نمبر 102 پر فون کرکے مفت ایمبولینس خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.