ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں کورونا کے 655 نئے معاملے درج - میڈیا بلیٹن

آج جموں سے 185 اور کشمیر سے 497 افراد کو کورونا سے متاثر پایا گیا۔ خطہ میں کورونا کے سرگرم کیسز کی کل تعداد 7743 ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
author img

By

Published : Aug 27, 2020, 6:53 PM IST

جموں وکشمیر میں آج ناول کوروناوائرس کے 655 مثبت معاملے درج کئے گئے جن میں 71 مسافر بھی شامل ہیں۔ تازہ معاملات کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کووڈ-19 کے متاثرین کی تعداد 35135 ہوگئی۔ جبکہ اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 671 ہو گئی ہے۔

آج جموں سے 185 اور کشمیر سے 497 افراد کو کورونا سے متاثر پایا گیا۔ خطہ میں کورونا کے سرگرم کیسز کی کل تعداد 7743 ہے۔

میڈیا بلیٹن میں جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق سرینگر میں 182، بارہمولہ 33، کولگام 8، شوپیاں 23، اننت ناگ 27، کپواڑہ 46، پلوامہ 42، بڈگام 60، بانڈی پورہ 51، گاندربل 25، جموں 87، کٹھوعہ 25، راجوری 7، ادھم پور 8، رامبن 0، سامبا 11، کشتواڑ 3، ڈوڈہ میں 10 اور ریاسی میں 2 مثبت معاملوں کی تصدیق ہوئی۔

اعداد و شمار
اعداد و شمار

کشمیر میں سری نگر 8735 معاملات کے ساتھ سرفہرست ہے۔ بارہمولہ میں 2727، کلگام 1885، شوپیان 1669، اننت ناگ 2220، پلوامہ 2484، کپواڑہ 1989، بڈگام 2331، بانڈی پورہ 2025 اور گاندربل میں 1304 کیسز درج کئے گئے ہیں۔

جموں صوبے میں جموں ضلع میں 2648، راجوری 865، رامبن 651، کٹھوعہ 807، ادھم پور 760، سامبا 682، ڈوڈہ 394، پونچھ 388، ریاسی 362 اور کشتواڑ میں 209 کیسز ہیں۔

اعداد و شمار
اعداد و شمار

نئے کیسز کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 35135 ہو گئی، جس میں کشمیر میں 27369 اور جموں میں 7766 کیسز شامل ہے۔

دریں اثنا آج کووڈ-19 کے مزید 528 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور انہیں مختلف اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔ ان میں جموں سے 89 اور کشمیر سے 439 افراد شامل ہے۔ صحتیاب ہو چکے افراد کی کل تعداد 26721 ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی ایڈوائزی میں عوام کو یہ مشورہ دیا گیا ہےکہ وہ وقتاً فوقتاً حکومت کی طرف سے جاری کردہ مشوروں پر سختی سے عمل کریں۔ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے لئے حکومت کی طرف سے روزانہ میڈیا بلیٹن کے ذریعہ جاری کردہ معلومات پر ہی انحصار کریں۔

لوگوں کو یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ افواہوں کو پھیلانے سے باز رہیں اور ان پر کوئی دھیان نہ دیں۔

کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں لوگ ٹول فری نمبر 108 پر کال کرکے اپنے دروازوں پر مفت ایمبولینس خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔ جبکہ حاملہ خواتین اور بیمار شیرخوار ٹول فری نمبر 102 پر فون کرکے مفت ایمبولینس خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.