جموں و کشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 599 کووڈ-19 کیسز درج کئے گئے جس کے بعد یہاں فعال کیسز کی مجموعی تعداد 108011 تک پہنچ گئی۔
جموں میں آج 161 کیسز جبکہ کشمیر میں 438 معاملے ریکارڈ کئے گئے۔
ادھر آج مزید 09 لوگ کووڈ کا شکار بنے، اور اس کے ساتھ ہی اموات کی تعداد 4195 ہو گئی ہے۔
جموں میں اگرچہ 117153 کیسز ہیں تاہم یہاں اموات کی شرح زیادہ ہے اور اب تک 2041 افراد انتقال کر چکے ہیں۔
کشمیر میں 181272 کووڈ کیسز پائے گئے ہیں اور یہاں کل ملا کر 2154 اموات ہو چکی ہیں۔
آج مزید 2139 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جس کے بعد صحتیاب افراد کی کل تعداد 290284 ہو گئی ہے۔
خطے میں فروری ماہ میں محض 600 سرگرم کیسز تھے تاہم کووڈ کی دوسری لہر کی وجہ سے خطہ میں کووڈ کیسز میں زبردست اضافہ ہوا۔
گذشتہ 10 روز سے یہاں فعال کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ جس کی وجہ سے انتظامیہ اور محکمہ صحت نے راحت کی سانس لی ہے۔ لیکن ابھی بھی ڈاکٹرس کا کہنا ہے کہ احتیاط لازمی ہے۔
وہیں، جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے یو ٹی انتظامیہ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کورونا وارئس کی تیسری لہر سے نمٹنے کے لیے تیار رہے۔