تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے 581 نئے مثبت معاملات کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 97,805 ہو گئی ہے۔ آج پائے گئے کیسز میں سے 228 خطہ جموں سے ہیں اور 353 خطہ کشمیر سے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ آج ضلع سرینگر میں سب سے زیادہ کیسز 169 پائے گئے ہیں ۔ بارہمولہ میں 58 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔
علاوہ ازیں 632 کورونا مریض آج صحتیاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب ہوئے مریضوں میں 293 خطے جموں سے ہیں جبکہ 339 خطے کشمیر سے ہیں۔
نئے اراضی قوانین پر حکومتی دعوے میں کوئی صداقت نہیں: عمر عبداللہ
حکام نے بتایا کہ 6 افراد کی موت ہوئی ہے، جن میں سے 2 جموں سے ہیں اور 4 کشمیر وادی سے ہیں۔ان 6 اموات کے ساتھ یونین ٹریٹری میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 1523 ہو گئی ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے جاری میڈیا بلیٹن کے مطابق 97,805 پازیٹیو کیسز میں سے 5745 کیسز فعال ہیں جبکہ 90537 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 1523 افراد کی موت ہوئی ہے۔
ضلع سرینگر میں اب تک سب سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں، جہاں کورونا متاثرین کی تعداد 20,159 ہے ان میں سے 1374 فعال ہیں جبکہ 18,412 صحتیاب ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 373 افراد کی موت ہوئی ہے۔ جموں ضلع میں کورونا متاثرین کی تعداد 18,179 ہے جن میں 655 فعال ہیں اور 17,259 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔ 265 افراد کی موت ہوئی ہے۔