ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں کورونا کے 536 نئے کورونا کیسز درج - کشمیر کورونا میڈیا بلیٹن

آج جموں سے 98 اور کشمیر سے 438 افراد کو کورونا سے متاثر پایا گیا۔ خطہ میں کورونا کے سرگرم کیسز کی کل تعداد 7138 ہے۔

جموں و کشمیر
جموں و کشمیر
author img

By

Published : Aug 13, 2020, 10:07 PM IST

جموں وکشمیر میں آج ناول کوروناوائرس کے 536 مثبت معاملے درج کئے گئے جن میں 124 مسافر بھی شامل ہیں۔ تازہ معاملات کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کووڈ-19 کے متاثرین کی تعداد 26949 ہوگئی۔ جبکہ اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 509 ہو گئی ہے۔

آج جموں سے 98 اور کشمیر سے 438 افراد کو کورونا سے متاثر پایا گیا۔ خطہ میں کورونا کے سرگرم کیسز کی کل تعداد 7138 ہے۔

میڈیا بلیٹن
میڈیا بلیٹن

میڈیا بلیٹن میں جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق سرینگر میں 144، بارہمولہ 46، کولگام 14، شوپیاں 8، اننت ناگ 16، کپواڑہ 46، پلوامہ 33، بڈگام 36، بانڈی پورہ 54، گاندربل 41، جموں 49، کٹھوعہ 10، راجوری 3، ادھم پور 1، رامبن 3، سامبا 8، کشتواڑ 1، ڈوڈہ میں 3 اور ریاسی میں 15 مثبت معاملوں کی تصدیق ہوئی۔

کشمیر میں سری نگر 6577 معاملات کے ساتھ سرفہرست ہے۔ بارہمولہ میں 2303، کلگام 1674، شوپیان 1545، اننت ناگ 1680، پلوامہ 1983، کپواڑہ 1394، بڈگام 1677، بانڈی پورہ 1251 اور گاندربل میں 815 کیسز درج کئے گئے ہیں۔

جموں صوبے میں جموں ضلع میں 1776، راجوری 774، رامبن 619، کٹھوعہ 636، ادھم پور 634، سامبا 541، ڈوڈہ 327، پونچھ 310، ریاسی 257 اور کشتواڑ میں 176 کیسز ہیں۔

میڈیا بلیٹن
میڈیا بلیٹن

نئے کیسز کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 26949 ہو گئی، جس میں کشمیر میں 20899 اور جموں میں 6050 کیسز شامل ہے۔

دریں اثنا آج کووڈ-19 کے مزید 779 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور انہیں مختلف اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔ ان میں جموں سے 218 اور کشمیر سے 561 افراد شامل ہے۔ صحتیاب ہو چکے افراد کی کل تعداد 19302 ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی ایڈوائزی میں عوام کو یہ مشورہ دیا گیا ہےکہ وہ وقتاً فوقتاً حکومت کی طرف سے جاری کردہ مشوروں پر سختی سے عمل کریں۔ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے لئے حکومت کی طرف سے روزانہ میڈیا بلیٹن کے ذریعہ جاری کردہ معلومات پر ہی انحصار کریں۔

لوگوں کو یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ افواہوں کو پھیلانے سے باز رہیں اور ان پر کوئی دھیان نہ دیں۔

کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں لوگ ٹول فری نمبر 108 پر کال کرکے اپنے دروازوں پر مفت ایمبولینس خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔ جبکہ حاملہ خواتین اور بیمار شیرخوار ٹول فری نمبر 102 پر فون کرکے مفت ایمبولینس خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.