ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں 434 نئے کورونا کیسز درج - jammu and kashmir corona updte

نئے کیسز میں سے 202 خطہ جموں سے ہیں اور 232 خطہ کشمیر سے ہیں۔ علاوہ ازیں جموں و کشمیر میں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 1761 ہو گئی ہے۔

جموں و کشمیر میں 434 نئے کورونا کیسز درج

author img

By

Published : Dec 12, 2020, 6:39 AM IST

جموں و کشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 434 نئے معاملات درج کئے گئے جن میں 21 مسافر بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے 434 نئے مثبت معاملات کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 115207 ہو گئی ہے۔

نئے کیسز میں سے 202 خطہ جموں سے ہیں اور 232 خطہ کشمیر سے ہیں۔ علاوہ ازیں جموں و کشمیر میں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 1761 ہو گئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ 422 کورونا مریض آج صحتیاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب ہوئے مریضوں میں سے 226 جموں خطے سے ہیں اور 196 کشمیر وادی سے ہیں۔ صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد 108572 ہو گئی ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ میڈیا بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ 115207 پازیٹیو کیسز میں سے 4849 کیسز فعال ہیں جبکہ 107282 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی ایڈوائزی میں عوام کو یہ مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ وقتاً فوقتاً حکومت کی طرف سے جاری کردہ مشوروں پر سختی سے عمل کریں۔

پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے لئے حکومت کی طرف سے روزانہ میڈیا بلیٹن کے ذریعہ جاری کردہ معلومات پر ہی انحصار کریں۔

لوگوں کو یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ افواہوں کو پھیلانے سے باز رہیں اور ان پر کوئی دھیان نہ دیں۔

کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں لوگ ٹول فری نمبر 108 پر کال کر کے اپنے دروازوں پر مفت ایمبولینس خدمات حاصل کرسکتے ہیں جبکہ حاملہ خواتین اور بیمار شیرخوار ٹول فری نمبر 102 پر فون کر کے مفت ایمبولینس خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.