جموں و کشمیر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 179 نئے فعال کیسز درج کئے گئے جس کے بعد کیسز کی کل تعداد 319755 ہو گئی ہے۔
آج جموں میں 62 اور کشمیر میں 117 کیسز درج کئے گئے۔ جموں میں اب محض 830 فعال معاملے ہیں جبکہ کشمیر میں ان کی تعداد 1187 ہیں۔
خطہ میں اب مجموعی طور پر 2017 سرگرم معاملے ہیں۔
چودہ جولائی کو جموں و کشمیر میں گزشتہ چار ماہ میں سب سے کم 143 کورونا کیسز درج کئے گئے تھے۔ تاہم گزشتہ چند روز سے ایک بار پھر کیسز میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔
جموں و کشمیر میں آج 277 افراد صحتیاب ہوئے جس کے بعد صحتیاب افراد کی کل تعداد 313375 ہو گئی ہیں۔
کورونا وبا کی وجہ سے اب تک 4363 افراد انتقال کر چکے ہیں۔ ان میں 2132 جموں اور 2231 کشمیر سے تعلق رکھتے تھے۔
واضح رہے کہ فروری ماہ میں خطہ میں چھ سو سے کم کورونا معاملے رہ گئے تھے تاہم کورونا کی دوسہری لہر کی وجہ سے کیسز میں زبردست اضافہ دیکھنے کو ملا اور فعال معاملوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کرگئی۔