ان چوبیس گھنٹوں کے دوران اس مہلک وبا سے 852 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ وہیں 03 افراد کی موت ہوئی ہے۔
نئے 1145 معاملوں کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں کورونا وائرس متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 45 ہزار 166 ہوگئی ہے۔
اب تک یو ٹی میں اس جان لیوا بیماری کی وجہ سے 2051 اموات ہوئی ہیں، جبکہ ایک لاکھ 32 ہزار 205 مریض اب تک صحت یاب ہوئے ہیں۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں جو نئے معاملے سامنے آئے ہیں ان میں سب سے زیادہ وادی کشمیر سے ہیں، جہاں چھ سو بیالیس افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ سرینگر میں آج 319 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئے وہیں۔ بارہمولہ 112، بڈگام 55، پلوامہ 30، کپواڑہ17، اننت ناگ 26، بانڈی پورہ 17، گاندربل 44، کولگام 21 جبکہ شوپیاں میں 01 شخص میں یہ وائرس پایا گیا ہے۔
ادھر جموں خطے کے ضلع جموں میں 264، ادھمپور 22، راجوری 28، ڈوڈہ 09،،کٹھوعہ 47، سانبہ 35، پونچھ 09، رامبن 04،کشتواڑ 05 اور ریاسی سے 80 نئے مثبت معاملے درج ہوئے ہیں.
حکام نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں فی الحال 10 ہزار 910 فعال کیسز ہیں۔