جموں و کشمیر میں جاری ڈی ڈی سی انتخابات کے چھٹے مرحلے کی ووٹنگ اختتام پزیر ہوئی ہے۔ آج ووٹنگ کی مجموعی شرح 51.51 فیصد رہی۔
خطہ کشمیر میں ووٹنگ کی شرح 31.55 فیصد رہی جبکہ جموں میں 68.56 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ مجموعی طور پر جموں و کشمیر میں 51.51 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔
کشمیر میں سب سے کم پولنگ ضلع شوپیاں میں درج کی گئی جہاں پولنگ کی شرح 4.60 فیصد رہی جبکہ ضلع پلوامہ میں ووٹنگ کی شرح 8.16 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ضلع بڈگام میں 30.99 فیصد، اننت ناگ 24.06، بارہمولہ 34.56، کولگام 37.74، بانڈی پورہ 47.66، کپواڑہ 51.08، گاندربل 58.45 پولنگ درج کی گئی۔
جموں میں سب سے زیادہ پولنگ پونچھ میں درج کی گئی جہاں ووٹنگ کی شرح 76.78 فیصد رہی، جبکہ راجوری میں 74.03، ریاسی 74.02، ادھم پور 72.04، رامبن 71.34، سانبہ 70.01، جموں 66.32، ڈوڈہ 62.93 اور سب سے کم کٹھوعہ 60.9 پولنگ ریکارڈ کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ چھٹے مرحلے میں 31 حلقوں میں ووٹ ڈالے گئے اور ان کے لیے 295 امیدوار میدان میں تھے۔