ETV Bharat / state

محبوبہ مفتی کی حفاظت کے خاطر وسیع اور جدید حفاظتی انتظامات: پولیس ترجمان - محبوبہ سڑک حادثہ

Mehbooba Mufti accident جموں و کشمیر پولیس ترجمان نے کہا کہ محبوبہ مفتی کے حفاظتی قافلے میں متعدد گاڑیاں ہیں، جن میں جیمر گاڑی بھی شامل ہیں جو الیکٹرانک خطرات کو بے اثر کرنے کے لئے ڈیزائن کی گئی ہے۔

Etv Bharatjammu-and-kashmir-police-on-mehbooba-mufti-accident
محبوبہ مفتی کی حفاظت کے خاطر وسیع اور جدید حفاظتی انتظامات: پولیس ترجمان
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 12, 2024, 11:02 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر پولیس نے جمعہ کو کہا کہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) صدر محبوبہ مفتی کو زیڈ پلیس سکیورٹی میسر ہیں اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کی خاطر وسیع اور جدید حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ محبوبہ مفتی زیڈ پلیس سکیورٹی سے لیس ہے جس میں 34 اہلکاروں کی ایک ٹیم شامل ہیں۔ان کے مطابق پولیس ٹیم کی قیادت ایک انسپکٹر کے عہدے کا سکیورٹی آفیسر کررہا ہے اور یہ کہ پرنسپل سکیورٹی آفیسرس (پی ایس اوز)بھی اس میں شامل ہے جو خاص طور پر جدید تربیت یافتہ ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ شاہراوں پر سفر کے دوران محبوبہ مفتی کی حفاظت کو یقینی بنانے کی خاطر بھی الگ سے ایک حفاظتی ٹیم موجود ہے۔موصوف ترجمان کے مطابق محبوبہ مفتی کے حفاظتی قافلے میں متعدد گاڑیاں ہیں، جن میں جیمر گاڑی بھی شامل ہیں جو الیکٹرانک خطرات کو بے اثر کرنے کے لئے ڈیزائن کی گئی ہے۔
پولیس بیان کے مطابق سرینگر کے مضافاتی علاقے کھمبر میں محبوبہ مفتی کی رہائش گاہ پر نیم فوجی اہلکاروں کی ایک مضبوط ٹیم تعینات کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز حادثے کے ایک گھنٹے بعد ہی محبوبہ مفتی کو متبادل گاڑی فراہم کی گئی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ حادثہ سرینگر سے تقریباً پچاس کلومیٹر کی دوری پر پیش آیا اور خصوصی بیلٹ پروف گاڑی کو فوری طورپر سرینگر سے سنگم کی جانب روانہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ سینیئر افراد کی سکیورٹی کے بارے میں عوامی سطح پر تفصیلات فراہم نہیں کی جاتی، لیکن ہم نے مناسب جانا کہ محبوبہ مفتی اور سبھی پروٹیکٹیڈ پرسن اور پی ڈی پی سے وابستہ کارکنوں کو محبوبہ مفتی کی سکیورٹی کے بارے میں آگاہی فراہم کی جائے۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی گاڑی کو جمعرات کے روز اننت ناگ کے سنگم علاقہ میں حادثہ پیش آیا۔حادثہ میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے تاہم محبوبہ مفتی اس میں بال بال بچ گئیں۔عمر عبداللہ نے حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کی مانگ کی ہے۔ وہیں پی ڈی پی نے جموں میں سکیورٹی میں کوتاہی کے حوالے سے آج جموں پارٹی دفتر کے خلاف احتجاج کیا۔

(یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.