ETV Bharat / state

بیک ٹو ولیج پروگرام پرعوامی ردعمل - مرکز کے زیرانتظام جموں کشمیر

بیک ٹو ولیج پروگرام کے تیسرے مرحلہ کے تعلق سے عوامی رد عمل جاننے کے لیے ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے گاؤں کا رخ کیا، جہاں لوگوں نے اپنے دیرینہ مسائل سے واقف کرایا

Jammu & Kashmir News
بیک ٹو ولیج پروگرام پرعوامی ردعمل
author img

By

Published : Oct 19, 2020, 11:03 PM IST

مرکز کے زیرانتظام جموں کشمیر میں انتظامیہ کی جانب سے گذشتہ برس 'بیک ٹو ولیج' پروگرام کا انعقاد کیاگیا تھا۔ اس پروگرام کے تحت گاؤں دیہات میں سرکاری افسران کی موجودگی میں لوگوں کے مسائل درج کیے گئے تھے اور اب تک بیک ٹو ولیج پروگرام کے تین مرحلے مکمل ہوچکے ہیں۔

بیک ٹو ولیج پروگرام پرعوامی ردعمل

اس ضمن میں ای ٹی وی بہارت نے 'بیک ٹو ولیج' پروگرام کے پہلے دوسرے اور تیسرے مرحلے کے تعلق سے شہر خاص جموں سے دس کلومیٹر کی دوری پر واقع بٹھنڈی نالہ کے مقامی لوگوں سے ردعمل جاننے کی کوشش کی، کہ کیا انتظامیہ نے بیک ٹو ولیج پروگرام کے تحت درج کرائے گئے مسائل کا ازالہ کیا بھی یا نہیں۔

اس تعلق سے لوگوں نے اپنے ملے جلے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بتایاکہ' گاؤں کو شہر سے ملانے والی سڑک کی مرمت کی گئی تاہم دیگر مسائل آج تک حل نہیں کئے گئے۔

خاص کر بٹھنڈی نالہ علاقے سے گزرنے والا نالہ جس کا ذکر مقامی لوگوں نے تینوں مرحلوں میں سرکاری افسران کے سامنے کیا تھا اب تک اس تعلق سےکوئی کام نہیں کیا گیا ہے۔

مقامی لوگوں نے حکومت سے اپیل کی کہ' پہلے دوسرے اور تیسرے مرحلے میں درج کرائے گئے مسائل کو حل کیا جائے تاکہ' لوگوں کو اس پروگرام کا فائدہ پہنچے۔

مزید پڑھیں:

'جموں و کشمیر میں پراپرٹی ٹیکس عائد نہیں ہوگا'

واضح رہے کہ 'بیک ٹو ولیج' پروگرام کا تیسرا مرحلہ دو اکتوبر سے 12 اکتوبر تک جاری رہا۔ بیک ٹو ولیج پروگرام کے تیسرے مرحلے سے قبل تین ہفتوں پر محیط ایک عوامی مہم چلائی جائے گی، جس میں لوگوں کی شکایتوں کو سنا گیا اور لوگوں کے مطالبات کو حل کرنے کا وعدہ کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.