وزیر داخلہ امت شاہ کا مرکز کے زیرانتظام جموں وکشمیر کے تین روزہ دورے کا آج آخری دن ہے۔
اِس سے پہلے جموں میں بھگوتی نگر میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ جموں وکشمیر میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوچکا ہے اور کوئی بھی اِس مرکزی علاقے میں ترقی کو نہیں روک سکتا۔ وہ جموں میں Makwal سرحد کے اگلے علاقوں کے دورے پر بھی گئے اور انہوں نے وہاں جوانوں اور مقامی لوگوں سے بات چیت کی۔ امت شاہ نے کشمیری پنڈتوں، گوجر پسماندہ طبقے اور پہاڑی طبقے کے افراد سے بھی گفتگو کی۔
- مزید پڑھیں: کشمیر کی حدبندی کے بعد انتخابات ہوں گے پھر ریاستی درجہ بحال ہوگا: امت شاہ
- سرینگر: امت شاہ نے ہلاک شدہ انسپکٹر پرویز احمد کے اہل خانہ سے ملاقات کی
ریلی سے قبل ای ٹی وی بھارت نے ان ممبران سے بات اور ان کے توقعات جاننے کی کوشش کی کہ امت شاہ کے دورے پر ان کی توقعات کیا ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ امت شاہ جموں و کشمیر کی تعمیر و ترقی، بے روزگاری اور ریاستی درجہ کی بحالی کے متعلق لوگوں کو یقین دہانی کرائیں گے۔'