ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں سرگرم کیسز کی تعداد پچاس ہزار سے پار

author img

By

Published : May 13, 2021, 9:26 AM IST

فروری ماہ میں جموں و کشمیر میں کورونا کے 600 سے کم فعال معاملے موجود تھے لیکن دوسری لہر کے بعد کیسز میں بتدریج اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

جموں و کشمیر میں سرگرم کیسز کی تعداد پچاس ہزار سے پار
جموں و کشمیر میں سرگرم کیسز کی تعداد پچاس ہزار سے پار

جموں و کشمیر میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے 4509کیسز درج کیے گئے۔ جس کے بعد خطہ میں کووڈ-19 کے فعال معاملوں کی تعداد پچاس ہزار سے پار ہو گئی ہے۔

خطہ میں مجموعی طور پر 229407 کیسز موجود ہیں جن میں 51542 سرگرم ہیں۔

جموں و کشمیر میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 3603 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحتیاب افراد کی کل تعداد 174953 ہو گئی ہے۔

اس وبا سے اب تک 2912 افراد انتقال کر گئے ہیں جن میں 1615 کشمیر اور 1297 جموں سے تعلق رکھتے تھے۔

واضح رہے کہ فروری ماہ میں جموں و کشمیر میں کورونا کے 600 سے کم فعال معاملے موجود تھے لیکن دوسری لہر کے بعد کیسز میں بتدریج اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

جموں و کشمیر حکومت نے 10 مئی تک لاک ڈاؤن کا بھی نفاذ عمل میں لایا ہے لیکن اس کے باوجود کووڈ-19 کے کیسز میں زبردست اچھال دیکھنے کو مل رہا ہے۔

قابل فہم ہے کہ جب یہاں کیسز میں کمی آرہی تھی تو اسی دوران حکومت نے ونٹر فیسٹول، ٹیولپ فیسٹول اور دیگر پروگرامز کا انعقاد عمل میں لایا جن میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔

خطہ کے ہیلتھ سیکٹر پر اس وقت زبردست دباؤ ہے اور آکسیجن کی کمی کا بھی سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.