ETV Bharat / state

Met predicts rains in Kashmir: کشمیر میں 8 جولائی تک رک رک کر بارشوں کا امکان

author img

By

Published : Jul 4, 2023, 1:20 PM IST

محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں 5جولائی کو گرج چمک کے ساتھ کئی مقامات پر رک رک کر بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

ا
ا

سرینگر (جموں و کشمیر) : محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بارشوں کی پیش گوئی کی ہے اور کہا ہے کہ ’’وادی میں منگل کے روز موسم ٹھنڈا رہنے کا امکان ہے۔‘‘ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں منگل کے روز موسم ٹھنڈا رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وادی میں 5 جولائی کو گرج چمک کے ساتھ کئی مقامات پر رک رک کر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 6 سے 8 جولائی تک بھی رک رک کر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے جبکہ اس دوران جموں کے کچھ حصوں میں صبح کے وقت درمیانی سے بھاری درجے کی بارشیں ہو سکتی ہیں۔

ادھر، وادی کے بیشتر مقامات پر شبانہ درجہ حرارت میں قدرے گراوٹ درج ہوئی ہے۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت17.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت19.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت11.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت13.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: Kashmir Weather Update کشمیر میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری، پہاڑی علاقوں میں برفباری

معروف سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 10.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت11.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت16.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت16.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت17.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت17.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.