ETV Bharat / state

National Doctors' Day قوم کو ڈاکٹروں کے بے لوث کام پر فخر ہے، منوج سنہا

author img

By

Published : Jul 1, 2023, 4:42 PM IST

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر نے ٹویٹ کے ذریعے ڈاکٹروں کے قومی دن پر ڈاکٹروں کو خراج تحسین پیش کیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

سرینگر (جموں و کشمیر) : جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ڈاکٹروں کے قومی دن کے موقع پر ڈاکٹروں کے بے لوث کام پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’’قوم کو، سماج کو خوش اور صحت مند رکھنے کے لئے ڈاکٹروں کے غیر متزلزل عزم پر فخر ہے۔‘‘ لیفٹیننٹ گورنر نے ہفتے کو ٹویٹ کرتے ہوئے کہا: ’’ڈاکٹروں کا قومی دن، میں تمام ڈاکٹروں کا مشکور ہوں جو زندگیاں بچانے کے لئے چوبیس گھنٹے بے لوث کام کرتے ہیں۔‘‘

جموں و کشمیر لیفٹیننٹ گورنر نے ٹیوٹ میں مزید کہ: ’’قوم کو، معاشرے کو خوش اور صحت مند رکھنے لئے ڈاکٹروں کے غیر متزلزل عزم پر بے حد فخر ہے اور ہم ان کے شکر گزار ہیں۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ بھارت میں ہر سال یکم جولائی کو ’’ڈاکٹروں کا قومی دن‘‘ (National Doctors' Day) منایا جاتا ہے۔ یہ دن ڈاکٹرز کی خدمات، قربانیوں اور طبی شعبے میں بہتری کے لے ان کے گراں قدر کاموں کو پہچاننے کے لئے خصوصی طور پر منایا جاتا ہے۔

یکم جولائی کا انتخاب ڈاکٹروں کے لئے قومی دن کے طور پر بھارت میں کیا گیا ہے، کیونکہ یکم جولائی 1882 کو مشہور ڈاکٹر ڈی بی گیش کا یوم پیدائش ہے۔ ڈاکٹر ڈی بی گیش کی صحت کے شعبہ میں خدمات کو سراہنے کے لیے یکم جولائی کا انتخاب کیا گیا ہے۔ یکم جولائی کے موقع پر صحت سے متعلق مختلف اداروں، ہسپتالوں اور طبی اداروں/مارکز میں تقریبات منعقد کی جاتی ہیں، جن میں ڈاکٹرز کو خراجِ تحسین پیش کیا جاتا ہے اور ان کے اس شعبے کے لیے دی گئی قربانیوں اور صحت کی فلاح کے لئے شکرگزاری کی جاتی ہے۔ اس دن بھارت کے مختلف علاقوں میں تقریبات، سیمینارز، میڈیکل کیمپس، میڈیکل میسجز اور دیگر پروگرامز کا انتظام کیا جاتا ہے تاکہ ڈاکٹرز کو خراجِ عقیدت اور خراج تحسین پیش کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں: Doctors Day: کورونا وبا میں ڈاکٹروں کی خدمات

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.