ETV Bharat / state

Anantnag Encounter جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہلاک ہوئے فوجی افسران کو خراج عقیدت پیش کیا

ایکس پر اس حوالے سے اپنا بیان جاری کرتے ہوئے ایل جی نے لکھا کہ"ماں بھارتی کے بہادر بیٹوں کرنل منپریت سنگھ اور میجر آشیش دھونچک کو خراج عقیدت پیش کی، جنہوں نے اننت ناگ میں انسداد عسکریت پسندی آپریشن میں عظیم قربانی دی۔Manoj Sinha paid homage to Colonel Manpreet Singh and Major Ashish Dhonchak at Badam Bagh Cantonment

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 15, 2023, 10:28 AM IST

Wreath laying of fallen army officers
Wreath laying of fallen army officers
Wreath laying of fallen army officers

سرینگر (جموں و کشمیر): جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کی شام کرنل منپریت سنگھ اور میجر آشیش دھونچک کو بادام باغ کنٹونمنٹ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ ان دونوں فوجی افسران گزشتہ روز سے کوکر ناگ میں عسکریت پسندوں کے ساتھ جاری تصادم میں ہلاک ہوئے تھے۔
ایکس پر اس حوالے سے اپنا بیان جاری کرتے ہوئے ایل جی نے لکھا کہ"ماں بھارتی کے بہادر بیٹوں کرنل منپریت سنگھ اور میجر آشیش دھونچک کو خراج عقیدت پیش کی، جنہوں نے اننت ناگ میں انسداد عسکریت پسندی آپریشن میں عظیم قربانی دی۔"اُن کا مزید کہنا تھا کہ "ان کے اہل خانہ سے میری گہری تعزیت۔ شکر گزار قوم ہمیشہ بہادروں کی مقروض رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں:انکاونٹر میں ہلاک ڈی ایس پی کی نعش سری نگر ان کے گھر پہنچی

وہیں ان دونوں فوجی افسران کی جسد خاکی کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آخری رسومات کے لیے ان کے آبائی علاقوں کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔
اُدھر اس تصادم کے حوالے سے سرینگر میں مقیم دفاعی ترجمان لیفٹینٹ کرنل ایم کے ساہو نے تفصیلی بیان جاری کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ "اننت ناگ کے گڈول کوکرناگ کے علاقے میں دو سے تین عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں اطلاع ملنے پر، فوج اور جموں کشمیر پولیس نے 12-13 ستمبر کی درمیانی شب ایک مشترکہ تلاشی مہم شروع کی تھی۔جہاں عسکریت پسندوں کے ساتھ ہوئے تصادم میں فوج کے دو افسران ہلاک ہوگئے۔ہلاک ہوئے فوجیوں کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے انہوں کہا کہ"آنجہانی کرنل منپریت سنگھ کی عمر اکتالیس سال تھی اور وہ ہریانہ کے پنچکولہ کے رہنے والے تھے۔ آنجہانی میجر آشیش دھونچک کی عمر چونتیس سال تھی اور وہ ہریانہ کے پانی پت کے رہنے والے تھے ۔"

بہ بھی پڑھیں:اننت ناگ انکاؤنٹر میں 3 سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت پر سیاسی رہنماؤں نے غم کا اظہار کیا

بیان میں اخر میں کہا گیا ہے کہ "ایل جی منوج سنہا، چنار کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی کے ساتھ چیف سیکرٹری جے اینڈ کے، ایل جی کے سیکورٹی ایڈوائزر، ڈی جی پی جموں و کشمیر اور متعدد دیگر معززین نے آج بی بی بی کینٹ میں ایک پروقار تقریب میں بہادروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے گلہائے عقیدت پیش کیا۔ آنجہانی کرنل منپریت سنگھ اور آنجہانی میجر آشیش دھونچک کی جسد خاکی کو ایک خصوصی طیارے کے ذریعے آخری رسومات کے لیے ان کے آبائی علاقوں میں پہنچا دیا گیا ہے۔ "

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.